واٹس ایپ پر 32 افراد کے ساتھ ویڈیو کالنگ کی سہولت
فوری پیام رسانی پلاٹ فارم واٹس ایپ کے صارفین بیک وقت 32 افراد کے ساتھ وائس کال یا ویڈیو کال کرسکیں گے، 2GB تک کی فائلیں منتقل کرسکیں گے اور کسی بھی کمیونٹی میں 5 ہزار ارکان کو شامل کرسکیں گے۔
نئی دہلی: فوری پیام رسانی پلاٹ فارم واٹس ایپ کے صارفین بیک وقت 32 افراد کے ساتھ وائس کال یا ویڈیو کال کرسکیں گے، 2GB تک کی فائلیں منتقل کرسکیں گے اور کسی بھی کمیونٹی میں 5 ہزار ارکان کو شامل کرسکیں گے۔
کمپنی نے آج یہ بات بتائی۔ گروپ کے سائز کو مرحلہ وار انداز میں موجودہ 512 ارکان کی حد سے بڑھاکر 1024 ارکان تک کیا جائے گا۔
میٹا کے بانی اور سی ای او مارک زکربرگ نے فیس بک پر کہا کہ آج ہم واٹس ایپ پر کمیونیٹیز لانچ کررہے ہیں۔ اس کی وجہ سے گروپس کو بہتر بنایا جاسکے گا۔
ہم، پولس(polls) اور 32 افراد کے ساتھ ویڈیو کالنگ بھی شروع کررہے ہیں یہ تمام چیزیں ایک سرے سے دوسرے سرے تک انکرپٹیڈ رہیں گی تاکہ آپ کے پیامات کسی پر افشا نہ ہو۔
کمیونیٹی فیچر کے تحت پہلے سے فارورڈ کئے گئے پیامات کو دوسرے گروپ کو ایک ہی وقت فارورڈ کیا جاسکے گا۔ موجودہ طور پر ایسے پیامات کو پانچ گروپس میں فارورڈ کیا جاسکتا ہے۔