کھیل

وزیراعظم مودی گراونڈ میں میاچ دیکھیں گے

وزیراعظم نریندر مودی کرکٹ ورلڈکپ کا فائنل میچ دیکھنے احمد آباد جائیں گے۔ اتوار کو ہند۔ آسٹریلیا کے درمیان ہونے والے فائنل مقابلہ میں وزیر اعظم مودی اور آسٹریلیا کے نائب وزیراعظم اسٹیڈیم میں میچ دیکھیں گے۔

احمدآباد: وزیراعظم نریندر مودی کرکٹ ورلڈکپ کا فائنل میچ دیکھنے احمد آباد جائیں گے۔ اتوار کو ہند۔ آسٹریلیا کے درمیان ہونے والے فائنل مقابلہ میں وزیر اعظم مودی اور آسٹریلیا کے نائب وزیراعظم اسٹیڈیم میں میچ دیکھیں گے۔

شائقین کی تفریح کیلئے بھی مکمل تیاریاں کرلی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ ملک اور بیرونی ممالک سے کئی معروف شخصیات کل ہونے والے ورلڈکپ فائنل دیکھنے کیلئے احمدآباد پہنچ رہی ہیں۔ اس دوران فائنل میاچ کو خاص بنانے کیلئے کئی ستارے اسٹیڈیم میں رنگ جمائیں گے۔

میچ کے دوران کون کون پرفارم کرے گا اس کی فہرست سامنے آگئی ہے۔ لگاتار 9 میچ جیتنے کے بعد ہندوستانی کرکٹ ٹیم آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میچ میں پہنچ گئی ہے۔ ورلڈکپ کا فائنل میچ احمد آباد اسٹیڈیم میں ہوگا۔ ٹیم انڈیا اور آسٹریلیائی کھلاڑیوں نے میچ کھیلنے کیلئے بھرپور تیاریاں کی ہیں۔

اس سلسلہ میچ میں میوزک انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے کئی گلوکار اپنے فن کا مظاہرہ کرنے جا رہے ہیں۔ ورلڈکپ کے تعلق سے شائقین کرکٹ کا جنون اگلی سطح پر ہے۔

ایسے میں گلوکارہ اس لمحے کو مزید یادگار بنانے کیلئے اپنی زبردست پرفارمنس دینے والے ہیں۔ گلوکار، موسیقار پریتم چکرورتی، کینیڈا کی پلے بیک سنگر جونیتا گاندھی، گلوکار نقاش عزیز، گلوکار نغمہ نگار امیت مشرا، گلوکار آکاسا سنگھ اور تشار جوشی اتوار کو احمدآباد میں اپنی سریلی آواز سے سامعین کے درمیان پرفارمنس کریں گے۔

ورلڈ کپ میچ میں تمام پرفارمنس کا وقت بھی طے کرلیا گیا ہے۔ میچ سے پہلے تقریباً 1.35 سے 1.50 بجے تک سوریاکرن آئی اے ایف ایئر شو ہوگا۔ پلے بیک سنگر آدتیہ گدھوی پہلی اننگز کے ڈرنکس بریک کے دوران پرفارم کریں گے۔ پریتم، جونیتا، نقاش، امیت، اکسا اور تشار کی کارکردگی اننگز کے وقفے میں نظر آئے گی۔

اس کے بعد دوسری اننگز کے ڈرنکس بریک کے دوران لیزر اور لائٹ شو ہوگا۔ کہاجا رہاہے کہ بی ٹاؤن کی کئی مشہور شخصیات ٹیم انڈیا اور آسٹریلیائی کرکٹ ٹیم کا فائنل میچ دیکھنے کیلئے اسٹیڈیم میں شرکت کرسکتی ہیں۔ اس سے قبل رنبیر کپور، سدھارتھ ملہوترا، کیارا اڈوانی، رجنی کانت، وکی کوشل سمیت کئی ستارے ممبئی کے وانکھیڑے میں ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیمی فائنل دیکھنے پہنچے تھے۔