سوشیل میڈیاشمالی بھارت

ویڈیو : دلت کو جوتوں سے زردوکوب۔ 2 افراد گرفتار

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وہ 41 سالہ دلت لیبر دانش کمار نے بتایا جاتا ہے کہ موضع کے پردھان شکتی موہن سنگھ کے تعلق سے بعض تبصرے کئے جس کی وجہ سے تنازعہ پیدا ہوگیا۔

مظفرنگر: دو افراد نے جن کا تعلق اعلیٰ ذات سے ہے‘ دلت کو زدوکوب کرنے پر گرفتار کرلیاگیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق مذکورہ افراد نے اپنے جوتوں سے دلت کی پٹائی کی۔ گرفتار کئے گئے دو افراد میں ایک موضع کا صدر شامل ہے۔

یہ واقعہ ریٹا ناگلا موضع میں پیش آیاتھا۔ جس کے بعد پولیس سرگرم ہوگئی اور دوافراد کی گرفتاری عمل میں آئی۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ واقعہ کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا جس میں 2 افراد کی جانب سے دلت کو جوتوں سے مارتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وہ 41 سالہ دلت لیبر دانش کمار نے بتایا جاتا ہے کہ موضع کے پردھان شکتی موہن سنگھ کے تعلق سے بعض تبصرے کئے جس کی وجہ سے تنازعہ پیدا ہوگیا۔

معاملہ کی یکسوئی کے لئے متصل موضع کے ایک سابق پردھان گجے سنگھ نے دونوں کو اپنے مکان طلب کیا۔ اس موقع پر بتایا جاتا ہے کہ شکتی موہن بے قابو ہوگیا اور دنش کمار پر اپنے جوتوں سے حملہ کردیا۔ جس کے بعد گجے بھی زدوکوب کرنے میں شامل ہوگیا۔

موبائیل فون پر اس واقعہ کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مظفر نگر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایف آئی آر درج کیا۔

پولیس کے سینئر سپرنٹنڈنٹ ایس ایس پی ونیت جیسوال نے آج بتایا کہ ہم نے ملزمین کو تحویل میں لے لیا ہے۔ اور آئی پی سی کے علاوہ ایس سی‘ ایس ٹی ایکٹ کے تحت بک کرتے ہوئے کارروئی کی جائے گی۔

a3w
a3w