پیپر لیک معاملہ، مزید2ملزمین گرفتار
اسپیشل انوسٹی گیشن ٹیم (ایس آئی ٹی) نے جو تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن (ٹی ایس پی ایس سی) کے پیپر لیک کیس کی تحقیقات کررہی ہے، مزید دو ملزمین کو گرفتار کرلیا ہے

حیدرآباد: اسپیشل انوسٹی گیشن ٹیم (ایس آئی ٹی) نے جو تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن (ٹی ایس پی ایس سی) کے پیپر لیک کیس کی تحقیقات کررہی ہے، مزید دو ملزمین کو گرفتار کرلیا ہے مبا یّا اور اس کے فرزند جناردھن کو جو محبوب نگر سے تعلق رکھتے ہیں، گرفتار کرلیا گیا ہے۔
اس کیس میں گرفتار شدگان کی تعداد19 تک پہنچ گئی ہے۔ مبا یّا نے مبینہ طور پر 2 لاکھ روپے لاڈیا وت ڈھکیہ کو ادا کئے تھے۔ ڈھکیہ، اس کیس کا ایک ملزم ہے جسے پہلے ہی گرفتار کیا جاچکا ہے۔
پبلک سرویس کمیشن کی جانب سے اسسٹنٹ انجینئرس کے تقررات کیلئے منعقدہ ٹسٹ میں جناردھن نے شرکت کی۔ ڈھکیہ، ایک ٹیچر رینو کا شوہر ہے۔ رینو کانے اصل ملزم پراوین کمار سے پیپر حاصل کیا تھا۔
کمار کمیشن کا ملازم ہے۔ رینو کا نے اپنے بھائی راجیشور نائک کیلئے پیپر خریدا تھا جس نے اے ای کے امتحان میں شرکت کی تھی۔ وہ، اپنے شوہر ڈھیکہ کے ساتھ مل کر دوسروں کو پیپر فروخت کرچکے ہیں۔