تعلیم و روزگارتلنگانہ

گروپI امیدواروں کے لیے 5/ اگست سے مفت آن لائن کلاسس

گروپI بھرتی امتحان کی تیاری کرنے والے امیدوار‘ مفت آن لائن کوچنگ سے استفادہ کرسکتے ہیں جس کا اہتمام تلنگانہ ریاست بی سی اسٹڈی سرکلس کررہا ہے۔ کوچنگ تین ماہ کی ہوگی جس کا آغا5/ اگست سے ہورہا ہے۔

حیدرآباد: گروپI بھرتی امتحان کی تیاری کرنے والے امیدوار‘ مفت آن لائن کوچنگ سے استفادہ کرسکتے ہیں جس کا اہتمام تلنگانہ ریاست بی سی اسٹڈی سرکلس کررہا ہے۔ کوچنگ تین ماہ کی ہوگی جس کا آغا5/ اگست سے ہورہا ہے۔

معاشی طور پر پسماندہ طلباء جن کے خاندان کی سالانہ آمدنی 5لاکھ روپئے سے کم ہے، گروپI کی کوچنگ کے لیے اہل ہیں۔ کالج میں زیرتعلیم یا کسی بھی عہدہ پر فائز امیدوار کوچنگ کے لیے اہل نہیں ہوں گے۔

اس کے علاوہ وہ امیدوار بھی اس کے اہل نہیں ہوں گے جو سابق میں 12تلنگانہ اسٹیٹ بی سی اسٹڈی سرکلس میں سے کسی ایک میں مفت کوچنگ حاصل کرچکے ہیں۔

امیدواروں کا انتخاب ڈگری امتحان میں حاصلہ نشانات اور تحفظات کی بنیاد پر ہوگا۔ رجسٹریشن کا عمل 30/ جولائی تک جاری رے گا۔

منتخب امیدواروں کی حتمی فہرست3/ اگست کو شائع ہوگی۔ مزید تفصیلات کے لیے ویب سائٹ

http://tsbcstudycircle.cgg.gov.inیا ٹیلی فون نمبر24071178پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ ٹی ایس پی ایس سی گروپ Iپریلیمنری امتحانات کا 16/ اکتوبر کو انعقاد عمل میں آئے گا۔ گروپI بھرتی کے لیے جملہ 3.80,202امیدواروں نے درخواستیں داخل کی ہیں۔