یوپی کے ایک موضع میں 2ہزار ہیپاٹائٹس کیسس
ضلع شاملی کے ایک موضع میں زیرزمین پانی کے آلودہ ہونے کی وجہ سے زائداز2000افراد کے ہیپاٹائٹس سی میں مبتلا ہونے کی خبرآئی ہے۔ ضلع کے موضع معمور کی ایک جھیل لوگوں کیلئے زہربنی ہوئی ہے۔
شاملی(اترپردیش): ضلع شاملی کے ایک موضع میں زیرزمین پانی کے آلودہ ہونے کی وجہ سے زائداز2000افراد کے ہیپاٹائٹس سی میں مبتلا ہونے کی خبرآئی ہے۔ ضلع کے موضع معمور کی ایک جھیل لوگوں کیلئے زہربنی ہوئی ہے۔
کیرانہ کے ناکارہ مادے اسی جھیل میں چھوڑدئیے جاتے ہیں۔ زیرزمین پانی آلودہ ہوچکا ہے۔ موضع کی 2500کی آبادی شدید متاثر ہوئی ہے۔
گاؤں والوں کا دعویٰ ہے کہ گذشتہ ایک سال میں اس کی وجہ سے 12جانیں جاچکی ہیں۔ گذشتہ ماہ ہیپاٹائٹس سی کی وجہ سے نور اور سلمان نامی دوبھائیوں کی موت واقع ہوئی۔ ہیپاٹائٹس سی اور کینسر کیسس کے علاوہ جلد کے امراض بھی بڑھ رہے ہیں۔
دیہاتیوں کا دعویٰ ہے کہ 250 فٹ گہرائی تک زیرزمین پانی آلودہ ہوچکا ہے۔ کسان راجیوچوہان نے کہا کہ جھیل یہاں کینسر اور یرقان پھیلارہی ہے۔ موضع کے تقریباً500 افراد کالایرقان سے متاثر ہیں۔ جھیل کا سائز مسلسل بڑھ رہا ہے۔ اس نے کسانوں کی ایک ہزاربیگھہ زمین اپنی لپیٹ میں لے لی ہے۔
ہم لوگ تین کلومیٹردور سے پینے کا پانی لارہے ہیں۔ محکمہ صحت کے بموجب گذشتہ ایک سال میں ہیپاٹائٹس کے 2100 مریض سامنے آئے ہیں اور ان میں زیادہ ترکا تعلق کیرانہ سے ہے۔
ضلع مجسٹریٹ شاملی جسجیت کور نے بتایاکہ نمامی گنگااسکیم کے تحت38کروڑ روپیوں کی لاگت سے ایک واٹرٹریٹمنٹ پلانٹ لگایاجارہا ہے۔ ہم‘ دیہاتیوں کو صاف ستھرا پینے کا پانی فراہم کرنے کیلئے اے ٹی ایم آر او واٹرپلانٹ لگانے کا ایکشن پلان بھی بنارہے ہیں۔