شمالی بھارت

مندر میں پوجاکے دوران آگ لگنے سے 14 افراد زخمی

مدھیہ پردیش میں اجین میں واقع مشہور مندر میں آج پوجاکے دوران آگ لگنے سے 14 افراد زخمی ہو گئے، جنہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

اجین/ بھوپال: مدھیہ پردیش میں اجین میں واقع مشہور مندر میں آج پوجاکے دوران آگ لگنے سے 14 افراد زخمی ہو گئے، جنہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
12 سالہ لڑکی کی عصمت ریزی نے شرمسار کردیا

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے خود اجین انتظامیہ سے رابطہ کیا اور عہدیداروں کو ضروری ہدایات دیں۔

اجین کے کلکٹر نیرج کمار سنگھ نے سوشل میڈیا کے ذریعے کہا کہ مہاکال مندر میں آرتی کے دوران آتشزدگی کے واقعہ کی مجسٹریل انکوائری کے احکامات دیے گئے ہیں۔

ضلع پنچایت کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر مرنل مینا اور ایڈیشنل کلکٹر انوکول جین پورے واقعہ کی جانچ کر کے تین دن میں رپورٹ پیش کریں گے۔

آگ پر فوری طور پر قابو پالیا گیا لیکن تب تک 14 پجاری اور دیگر افراد جھلس گئے تھے۔