آندھراپردیش

آندھراپردیش کی پینا ندی میں اچانک پانی آنے سے 17 نوجوان پھنس گئے

پیر کی رات جوا کھیلنے کے لئے 17 نوجوان ندی کے علاقہ میں گئے تھے۔ اچانک پانی بڑھ جانے سے وہ خوفزدہ ہو گئے اور مدد کے لئے پکار نے لگے۔موقع پر موجود مقامی تلگودیشم قائدین نے یہ معلومات انتظامیہ تک پہنچائی۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کی پینا ندی میں اچانک پانی آنے سے 17 نوجوان پھنس گئے۔ سوماتھلا جھیل سے پانی چھوڑے جانے کے باعث نیلور شہر کی بھگت سنگھ کالونی کے قریب ندی میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا۔

متعلقہ خبریں
بچوں کے سامنے ہوم گارڈ کا خاتون کے ساتھ ’مجرا‘ — ویڈیو وائرل ہونے کےبعد محکمہ نے فوراً ڈیوٹی سے ہٹا دیا
اےپی کے وجیانگرم میں نو بیاہتا جوڑا مشتبہ حالات میں مردہ پایاگیا
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی
سمہا چلم اپنا سوامی مندر میں دیوار گرنے کا واقعہ، سافٹ ویر انجینئر جواڑا سمیت 8 افراد ہلاک
وقف ترمیمی بل کے خلاف وجئے واڑہ میں زبردست دھرنا

پیر کی رات جوا کھیلنے کے لئے 17 نوجوان ندی کے علاقہ میں گئے تھے۔ اچانک پانی بڑھ جانے سے وہ خوفزدہ ہو گئے اور مدد کے لئے پکار نے لگے۔موقع پر موجود مقامی تلگودیشم قائدین نے یہ معلومات انتظامیہ تک پہنچائی۔

آگ بجھانے والے ملازمین، نواب پیٹ پولیس اور ریونیو کے عہدیدارموقع پر پہنچے اور پل سے نیچے سیڑھی کے ذریعہ اتر کر بعض افراد کو اوپر نکالا۔

آگ بجھانے والے عملے اور نواب پیٹ پولیس نے نیچے اتر کر تلاش اور بچاؤ کا کام شروع کر دیا ہے۔