امریکہ و کینیڈا

2 امریکی سائنسدانوں کو نوبل انعام برائے میڈیسن

نوبل پرائز برائے میڈیسن پیر کے دن امریکیوں وکٹر امبروز اور گیری روکن کو دینے کا اعلان ہوا۔

اسٹاکہوم (اے پی) نوبل پرائز برائے میڈیسن پیر کے دن امریکیوں وکٹر امبروز اور گیری روکن کو دینے کا اعلان ہوا۔ انہیں microRNA کی دریافت پر یہ انعام دیا جارہا ہے جو 11 ملین سویڈش کرونر (10 لاکھ امریکی ڈالر) پر مشتمل ہے۔

انعام کی رقم سویڈش انونٹر الفریڈ نوبل کی چھوڑی ہوئی رقم سے دی جاتی ہے۔ منگل کے دن فزکس‘ چہارشنبہ کے دن کیمسٹری اور جمعرات کے دن ادب کے نوبل انعام کا اعلان ہوگا۔

نوبل امن انعام کا اعلان جمعہ کو کیا جائے گا۔

Photo Source: @BehroozParhami