ایشیاء

مشرقی افغانستان میں دھماکے میں 2 افراد ہلاک، 6 زخمی

مشرقی افغانستان کے صوبہ پروان میں بم دھماکے میں کم از کم دو افراد ہلاک اور چھ دیگر زخمی ہو گئے۔

کابل: مشرقی افغانستان کے صوبہ پروان میں بم دھماکے میں کم از کم دو افراد ہلاک اور چھ دیگر زخمی ہو گئے۔ یہ اطلاع صوبائی محکمہ پولس کے ترجمان فضل رحیم مسکین یار نے دی۔

اہلکار نے بتایا کہ یہ واقعہ ہفتہ کی سہ پہر پروان کے صوبائی دارالحکومت چاریکار شہر میں لوہے کی منڈی میں پیش آیا۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں اور ممکنہ نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔

افغانستان دنیا کے سب سے زیادہ بارودی سرنگوں سے آلودہ ممالک میں سے ایک ہے، جہاں پچھلی چار دہائیوں سے جاری جنگوں چھوٹ جانے والے بارودی سرنگوں اور غیر دھماکہ شدہ بم کے پھٹنے سے بڑی تعداد میں لوگ مارے جاتے ہیں، جن میں زیادہ تر بچے ہوتے ہیں۔

a3w
a3w