ایشیاء

نیپال میں 3 وزرا کی حلف برداری

نیپال کے صدر رام چندرپوڈیل نے پیر کے دن 3 وزرا کو حلف دلایا۔ ہمالیہ کے دامن میں بسے ملک نیپال کی پہلی خاتون وزیراعظم سشیلاکارکی نے اتوارکے دن چارج لینے کے بعد کلمن گھیشنگ، رامیشور کھنل اور اوم پرکاش اریل کو اپنی کابینہ میں شامل کیا تھا۔

کٹھمنڈو (پی ٹی آئی) نیپال کے صدر رام چندرپوڈیل نے پیر کے دن 3 وزرا کو حلف دلایا۔ ہمالیہ کے دامن میں بسے ملک نیپال کی پہلی خاتون وزیراعظم سشیلاکارکی نے اتوارکے دن چارج لینے کے بعد کلمن گھیشنگ، رامیشور کھنل اور اوم پرکاش اریل کو اپنی کابینہ میں شامل کیا تھا۔

سابق معتمد فینانس رامیشور کھنل نے وزیر فینانس کی حیثیت سے، نیپال کی الکٹریکل اتھارٹی سابق منیجنگ ڈائرکٹر کلمن گھیشنگ نے توانائی، آبی وسائل اور آبپاشی، ٹرانسپورٹ اور شہری ترقیات کے وزیر کی حیثیت سے حلف لیا۔

اوم پرکاش اریل کو جو وکیل ہیں مملکتی وزیر داخلہ قانون و انصاف اور پارلیمانی امور بنایا گیا۔ تینوں نے اپنا کام سنبھال لیا ہے۔