دہلی

کینیڈا کے 40 سفارت کاروں کو ہندوستان چھوڑدینے کا حکم

گزشتہ ماہ وزیراعظم کینیڈا جسٹن ٹروڈو نے پارلیمنٹ میں الزام عائد کیا تھا کہ سکھ خالصتان نواز ہردیپ سنگھ نجار کے قتل میں ہندوستانی انٹلیجنس ایجنسیاں ملوث ہوسکتی ہیں۔

نئی دہلی: سمجھا جاتا ہے کہ ہندوستان نے کینیڈا سے کہہ دیا ہے کہ وہ 10  اکتوبر تک اپنے تقریباً 40 سفارت کار واپس بلالے۔ خبروں میں کہا گیا ہے کہ نئی دہلی نے اوٹاوا سے کہہ دیا ہے کہ 10  اکتوبر تک سفارت کار واپس نہیں بلائے گئے تو وہ سفارتی استثنیٰ/ ڈپلومیٹک امیونٹی سے محروم ہوجائیں گے۔

متعلقہ خبریں
نیوز چینل کا سینکڑوں ملازمین برطرف کرنے کا فیصلہ
کینیڈا کے سفارت کاروں کی تعداد کو محدود کرنا ضروری ہوگیا تھا: ہندوستان
ہندوستان کے پہلے فوجی طیارہ ساز یونٹ کا افتتاح
فائیو آئی پارٹنرس نے انٹلیجنس جانکاری دی تھی
نیوزی لینڈ نے پہلی مرتبہ ہندوستان میں ٹسٹ سیریز جیت لی

 دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کشیدہ ہوتے جارہے ہیں۔ ہندوستان میں کینیڈا کے 60 سے زائد سفارت کار تعینات ہیں۔ گزشتہ ماہ وزیراعظم کینیڈا جسٹن ٹروڈو نے پارلیمنٹ میں الزام عائد کیا تھا کہ سکھ خالصتان نواز ہردیپ سنگھ نجار کے قتل میں ہندوستانی انٹلیجنس ایجنسیاں ملوث ہوسکتی ہیں۔ ان کے اس الزام کے بعد دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے سفارت کاروں کو ملک چھوڑکر چلے جانے کا حکم دے دیا تھا۔