تلنگانہ

تلنگانہ کے چند مقامات پر شدید بارش،2 افراد ہلاک

سابق متحدہ اضلاع کھمم اور ورنگل میں شدید بارش سے بڑے پیمانے پر فصلوں کو نقصان پہونچا ہے۔فصلیں جو کٹائی کیلئے تیار تھی، کی تباہی سے کسانوں کو شدید مالی نقصان ہوا ہے۔

حیدرآباد: خلیج بنگال میں شدید طوفان میچانگ کے زیراثر ریاست تلنگانہ کے چند مقامات پر مسلسل بارش کے حصہ کے درمیان ضلع کھمم میں آج ایک دیوار منہدم ہوگئی جس کے سبب ایک جوڑا ہلاک ہوگیا۔ ضلع کھمم کے نیلہ کونڈاپلی منڈل کے موضع چیرو مدارام میں ان دونوں کی ہلاکت کی توثیق ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں
نکاح انسانی فطرت کی تکمیل اور معاشرتی استحکام کا ضامن ہے – فکری نشست سے مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
تلنگانہ بی جے پی کے صدارتی عہدہ سے معزول کرنے پر بنڈی سنجے مایوس، ایک حامی کا اقدام خودکشی
منبر و محراب فاؤنڈیشن کے تحت انعامی مقابلوں کی اختتامی تقریب، نمایاں طلبہ و طالبات کو اعزازات سے نوازا گیا
حیدرآباد: نبی کریم ﷺ سے محبت کا اصل تقاضہ آپ کی تعلیمات پر عمل ہے – مغل پورہ گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول میں جلسہ تقسیم انعامات
حیدرآباد کا فینانشیل ڈسٹرکٹ — شہر کے اندر ایک نیا شہر، کرایوں میں زبردست اضافہ اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بلند

یہاں منگل کے روز سے تسلسل کے ساتھ بارش ہونے کی وجہ سے مکان کی ایک دیوار منہدم ہوگئی جس کے نتیجہ میں ایک جوڑا ہلاک ہوگیا۔ جن کی شناخت 45 سالہ پلیا اور38 سالہ لکشمی کے طور پر کی گئی ہے۔ اس ضلع کے اشوار راؤ پیٹ منڈل کے بھیما ورم موضع میں شدید بارش کے سبب40 بھیڑ بکریاں ہلاک ہوگئیں۔

سابق متحدہ اضلاع کھمم اور ورنگل میں شدید بارش سے بڑے پیمانے پر فصلوں کو نقصان پہونچا ہے۔فصلیں جو کٹائی کیلئے تیار تھی، کی تباہی سے کسانوں کو شدید مالی نقصان ہوا ہے۔ شدید بارش سے دھان، کپاس، مکئی اور مرچ کی فصلوں کو نقصان ہوا ہے۔

 کھمم، وائیرہ، اشور راؤ پیٹ، یلندو، پنایا کا اور پالیر سے فصلوں کو نقصان کی اطلاعات ہیں۔ متاثرہ کسانوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ انہیں معاوضہ ادا کریں۔ بارش سے ضلع جئے شنکر بھوپال پلی میں سنگارینی کے دواوپن کاسٹ مائن میں کوئلہ کی نکاسی کا عمل بھی متاثر ہوا۔

تلنگانہ اسٹیٹ ڈیولپمنٹ پلاننگ سوسائٹی کے مطابق گزشتہ29گھنٹوں کے دوران آج7بجے صبح تک مدھو کور اور اشوار راؤ پیٹ میں 30 سنٹی میٹر بارش درج کی گئی جبکہ ضلع کے دیگر 5مقامات پر 21سنٹی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔