حیدرآباد

چیف منسٹر ریونت ریڈی کا دورہ دہلی، سیلاب کے نقصانات پر مرکز کو پیش کریں گے رپورٹ

توقع ہے کہ وہ کانگریس کے سینئر لیڈروں سے ملاقات کریں گے تاکہ مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔ تلنگانہ میں شدید سیلاب پر مرکزی ٹیم پہلے ہی ریاست کا دورہ کر کے نقصانات کا جائزہ لے چکی ہے۔

حیدرآباد: چیف منسٹر تلنگانہ ریونت ریڈی 6 اکتوبر کو دہلی کا دورہ کریں گے تاکہ ریاست میں حالیہ سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے بارے میں مرکزی حکومت کو ایک جامع رپورٹ پیش کی جاسکے۔ تلنگانہ میں ستمبر میں شدیدبارش سے 10,000 کروڑ روپے سے زیادہ کا نقصان ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
غوث نگر ہائی اسکول میں یومِ آزادی کے دس روزہ جشن کا شاندار اختتام
ویڈیو: تلنگانہ بھون میں کانگریس اور بی آر ایس کارکنوں میں تصام
تحریک آزادی ہند کے رہنماؤں سے طلباء کو واقف کروانا وقت کا تقاضہ، چنچل گوڑہ جونیئر کالج میں جشن آزادی تقریب
اشرف المدارس میں جشن یوم آزادی تقریب

 اس کے باوجود مرکزی حکومت نے تلنگانہ کے لیے فلڈ ریلیف فنڈز میں صرف 416.80 کروڑ روپے جاری کیے، جسے ریاست ناکافی سمجھتی ہے۔ اپنے دورہ کے دوران ریونت ریڈی مرکزی وزارت داخلہ کے زیر اہتمام ریاستی وزرائے داخلہ کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔

توقع ہے کہ وہ کانگریس کے سینئر لیڈروں سے ملاقات کریں گے تاکہ مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔ تلنگانہ میں شدید سیلاب پر مرکزی ٹیم پہلے ہی ریاست کا دورہ کر کے نقصانات کا جائزہ لے چکی ہے۔

مرکز نے ابتدائی طور پر آندھرا پردیش اور تلنگانہ دونوں کے لیے فوری ریلیف کے طور پر 3,300 کروڑ روپے فراہم کیے تھے۔ حال ہی میں، نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فنڈ (این ڈی آر ایف) کے تحت 14 ریاستوں کو اضافی 5,858 کروڑ روپے جاری کیے گئے، جن میں سے تلنگانہ کو صرف 416.80 کروڑ روپے ملے۔