حیدرآباد

حیدرآباد دوسرے شہروں کے مقابلہ تیزی سے ترقی کررہا ہے:وزیرتارک راما راو

تلنگانہ کے وزیرانفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے کہا ہے کہ حیدرآباد دوسرے شہروں کے مقابلہ تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیرانفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے کہا ہے کہ حیدرآباد دوسرے شہروں کے مقابلہ تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔

متعلقہ خبریں
گورنمنٹ ہائی اسکول دارالشفاء میں 17 ستمبر کی یاد میں ترنگا لہرا یا گیا
تلنگانہ کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں! کے ٹی راما راؤ کا سخت موقف
ظلم و ناانصافی کے خلاف کھڑا ہونا سیرت مصطفےﷺ کا پیغام، کل ہند بزم رحمت عالم کے زیر اہتمام جشن میلادالنبی ﷺ سے مقررین کا خطاب
منبر و محراب فاؤنڈیشن کے تحت انعامی مقابلوں کی اختتامی تقریب، نمایاں طلبہ و طالبات کو اعزازات سے نوازا گیا
تقریب یوم اساتذہ و اردو ٹیچرس فورم بسٹ ٹیچر ایوارڈ 2025

وزیر موصوف نے آج صبح حیدرآباد کے قریب کوکاپیٹ میں مائیکروچپ سیمی کنڈکٹر ڈیزائن ڈیولپمنٹ مرکز کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں سیمی کنڈکٹر ریسرچ کے میدان میں تیزی سے ترقی ہورہی ہے اور تلنگانہ اس پیشرفت میں اہم رول ادا کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سیمی کنڈکٹر کے شعبہ میں آگے آنے والی کمپنیوں کو بھرپور تعاون فراہم کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کی تشکیل کے بعد سے اب تک آئی ٹی کی برآمدات میں چار گنا اضافہ ہوا ہے اور اب یہ بڑھ کر 2 لاکھ 41 ہزار کروڑ روپے تک پہنچ گئی ہے اور ملک میں ہر دوسرے آئی ٹی ملازمت کا موقع حیدرآباد سے دستیاب ہے۔

انہوں نے کہا کہ حیدرآباد بنگلور اور چینئی سے آگے ہے۔

شہر ملک کا لائف سائنس کا دارالحکومت ہے۔

انہوں نے کہاکہ حیدرآباد کی جینوم ویلی ہندوستان میں ویکسین کی تیاری کا ہیڈ کوارٹر ہے اور حیدرآباد دنیا کا سب سے بڑا اختراعی کیمپس ہے۔