کرناٹک
ٹرینڈنگ

ٹریفک میں پھنسی دلہن نے شادی میں پہنچنے کیلئے اپنایا نیا طریقہ، ویڈیو وائرل

دلہن ٹریفک میں پھنس گئی تھی اور اسے شادی کی تقریب کے لیے تاخیر ہورہی تھی جس پر دلہن نے کسی بھی چیز کی پرواہ نہ کرتے ہوئے اپنی گاڑی کو ٹریفک میں پھنسا چھوڑ کر خود میٹرو ٹرین میں بیٹھ گئی۔

بنگلورو: ٹریفک میں پھنسی دلہن نے شادی میں پہنچنے کیلئے دلچسپ طریقہ اپنایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ یہ واقعہ کرناٹک کے شہر بنگلورو میں پیش آیا جہاں ایک دلہن کی میٹرو میں سوار ہونے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہن نے روایتی عروسی لباس اور زیورات پہنے ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
الیکشن کمیشن کو شکایات کی کوئی پروا نہیں: کمارا سوامی
حضرت شیخ شاہ افضل الدین جنیدی سراج باباامیرکبیرالسادۃ الجنیدیہ الحسینیہ(فی الھند) مقرر
بی جے پی کے خلاف الیکشن کمیشن سے شکایت
دلہن شادی سے چند گھنٹے قبل ٹریفک حادثے میں جاں بحق
سوشل میڈیا کی تباہ کاریوں سے خودکو اوراپنی نسل کو بچائیں: محمد رضی الدین رحمت حسامی

میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ دلہن ٹریفک میں پھنس گئی تھی اور اسے شادی کی تقریب کے لیے تاخیر ہورہی تھی جس پر دلہن نے کسی بھی چیز کی پرواہ نہ کرتے ہوئے اپنی گاڑی کو ٹریفک میں پھنسا چھوڑ کر خود میٹرو ٹرین میں بیٹھ گئی۔

دلہن نے اپنی حاضر دماغی کا استعمال کرتے ہوئے بروقت فیصلہ کیا اور اپنی شادی پر ٹائم پر پہنچ گئی۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلہن کی ہمت اور اس کے فیصلے کو خوب سراہا جارہا ہے۔