تلنگانہ

دوست کا مہلک ہتھیار سے قتل کرنے والا دوست خود سپرد

ملزم نے قبل ازیں راہول کے قتل کی دھمکی دی تھی جس نے اس خصوص میں پولیس سے شکایت کی تھی اور بعد ازاں ان دونوں میں معاملہ فہمی ہوگئی تھی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے بھدرادری کوتہ گوڑم میں دوست کا مہلک ہتھیار سے قتل کرنے والے دوست نے پولیس کے سامنے خودسپردگی اختیار کرلی۔

یہ واردات گذشتہ شب راماورم علاقہ کے سی آرپی کیمپ کے قریب پیش آئی تھی۔

ذرائع کے مطابق ملزم جے جانکی رام نے اپنے دوست 32سالہ راہول ریڈی پر مہلک ہتھیار سے حملہ کرتے ہوئے اس کا قتل کردیا تھا۔ ملزم نے قبل ازیں راہول کے قتل کی دھمکی دی تھی جس نے اس خصوص میں پولیس سے شکایت کی تھی اور بعد ازاں ان دونوں میں معاملہ فہمی ہوگئی تھی۔

اس واردات سے پہلے ان دونوں نے سنسنان مقام پر شراب نوشی کی جس کے بعد ان دونوں میں کسی بات پر جھگڑا ہوا اور جانکی رام نے راہول پر چاقو سے حملہ کرتے ہوئے اس کا قتل کردیا۔

بعد ازاں اس نے پولیس کے سامنے خودسپردگی اختیار کی۔