شمالی بھارت
ڈگ وجے سنگھ کے نام سے کھرگے کو لکھا گیا خط وائرل، کانگریس سرگرم
میں کانگریس میں کسی عہدے کے لیے نہیں بلکہ اس کے نظریہ سے متاثر ہوکر شامل ہوا تھا اور میں زندگی کی آخری سانس تک کانگریس میں رہوں گا۔ میں اس جھوٹ کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرا رہا ہوں۔
بھوپال: راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی دگ وجے سنگھ کے نام سے کانگریس صدر ملک ارجن کھڑگے کو لکھا گیا ایک مبینہ فرضی خط سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے، جس پر کانگریس سرگرم ہو گئی ہے۔
ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے مسٹر سنگھ نے کہا، ‘بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) جھوٹ بولنے میں ماہر ہے۔ میں نے 1971 میں کانگریس کی رکنیت لی تھی۔ میں کانگریس میں کسی عہدے کے لیے نہیں بلکہ اس کے نظریہ سے متاثر ہوکر شامل ہوا تھا اور میں زندگی کی آخری سانس تک کانگریس میں رہوں گا۔ میں اس جھوٹ کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرا رہا ہوں۔
کانگریس کے صدر مسٹر کھڑگے کو سابق وزیر اعلی مسٹر سنگھ کے نام سے لکھا گیا ایک خط سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے، جس میں ٹکٹ کی تقسیم کے بارے میں لکھا گیا ہے۔