آندھراپردیش

آندھراپردیش کے تروملا میں تیندوے کے حملہ میں کم عمر لڑکی ہلاک

آندھراپردیش کے تروملا میں تیندوے کے حملہ میں کم عمر لڑکی ہلاک ہوگئی۔اس جنگلی جانورنے الی پیری فٹ پاتھ پر لڑکی پر حملہ کردیا۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے تروملا میں تیندوے کے حملہ میں کم عمر لڑکی ہلاک ہوگئی۔اس جنگلی جانورنے الی پیری فٹ پاتھ پر لڑکی پر حملہ کردیا۔

متعلقہ خبریں
بچوں کے سامنے ہوم گارڈ کا خاتون کے ساتھ ’مجرا‘ — ویڈیو وائرل ہونے کےبعد محکمہ نے فوراً ڈیوٹی سے ہٹا دیا
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا
تروملا کی وینکٹیشورا مندر میں سی جے آئی کی پوجا
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت
علم و ادب کی خدمات کا اعتراف زندہ قوموں کی پہچان: جشنِ ڈاکٹر محسن جلگانوی

مہلوک لڑکی کی شناخت 6 سالہ لکشتیا کے طورپر کی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ لکشمی نرسمہاسوامی مندر کے قریب اس وقت پیش آیا جب یہ لڑکی درشن کے لئے جارہی تھی۔

پولیس نے کہا کہ مندر کی سیڑھیوں کو چڑھنے کے دوران بسکٹ خریدنے کے لئے گئی تاہم زیادہ ہجوم کی وجہ سے وہ گم ہوگئی،بعد ازاں مندر کے قریب تیندوے نے اس پر حملہ کردیا جس کے نتیجہ میں اس کی موت ہوگئی۔

اس واقعہ کے بعد اس علاقہ میں درشن کیلئے آنے والے شردھالوووں میں خوف پایاجاتا ہے جن کا کہنا ہے کہ جنگلاتی علاقہ قریب میں ہونے کی وجہ سے اکثر اس علاقہ میں غذا کی تلاش میں آنے والے جنگلی جانوروں سے ان کی جان کو خطرہ ہے۔

انہوں نے محکمہ جنگلات کے عہدیداروں پر زوردیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ اس علاقہ میں جنگلی جانور نظرنہ آئیں۔