جرائم و حادثاتحیدرآباد

ویڈیوـ: حیدرآباد میں ڈانڈیا تقریب کے دوران حادثہ، ایک طالب علم کی موت، کئی زخمی

تلنگانہ کے چیف منسٹر ریونت ریڈی نے اس واقعہ میں ایک طالب علم کی موت پر گہرے صدمہ کا اظہار کیا اور مہلوک کے اہلِ خانہ سے تعزیت کی۔ انہوں نے متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت دی کہ زخمیوں کو بہتر سے بہتر طبی سہولتیں فراہم کی جائیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے نادَرگُل میں واقع ایم وی ایس آر انجینئرنگ کالج میں ڈانڈیا تقریب کے دوران افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں لائٹنگ سسٹم اچانک ہجوم پر گر پڑا۔ اس حادثے میں ایک شخص کی موقع پر ہی موت ہوگئی، جبکہ کئی طلبہ کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

اطلاعات کے مطابق، حادثہ کے بعد کالج کے عملے نے زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا۔ لائٹنگ سسٹم گرنے کی وجوہات کا تاحال پتہ نہیں چل سکا ہے۔

چیف منسٹر ریونت ریڈی کا اظہارِ افسوس

تلنگانہ کے چیف منسٹر ریونت ریڈی نے اس واقعہ میں ایک طالب علم کی موت پر گہرے صدمہ کا اظہار کیا اور مہلوک کے اہلِ خانہ سے تعزیت کی۔ انہوں نے متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت دی کہ زخمیوں کو بہتر سے بہتر طبی سہولتیں فراہم کی جائیں۔

چیف منسٹر نے حادثے کا ذمہ دار کون ہے، اس کا پتہ لگانے اور قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی بھی ہدایت دی۔