انٹرٹینمنٹ

اداکار الوارجن کو ملی راحت، پولیس اسٹیشن میں ہفتہ واری حاضری سے استثنیٰ

عدالت نے الوارجن کے بین الاقوامی سفر پر عائد پابندیاں ہٹا دیں، جس کی وجہ سے انہیں اس معاملہ میں جاری جانچ کے باوجود بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی۔عدالت نے اداکار پر پہلے جانچ کے دوران بیرون ملک سفر پر پابندی عائد تھی۔

حیدرآباد: ٹالی ووڈ کے اداکارالو ارجن کوحیدرآباد کی نامپلی عدالت سے راحت  مل گئی ہے، جس نے انہیں چکڑپلی پولیس اسٹیشن میں ہر اتوار کو پیش ہونے کی شرط سے مستثنیٰ قرار دے دیا۔ یہ شرط سندھیا تھیٹر بھگدڑ کیس میں اداکار کی ضمانت کی شرائط کے تحت عائد کی گئی تھی۔

متعلقہ خبریں
الو ارجن کی فلم ’پشپا 2: دی رول‘ 5 دسمبر کو ریلیز ہوگی
الوارجن کی ضمانت کی عرضی پر نامپلی عدالت کا فیصلہ محفوظ
منشیات فروخت کیس: ٹالی ووڈ اداکار پی ناؤدیپ سے ای ڈی کی پوچھ تاچھ
منشیات معاملہ، ٹالی ووڈ اداکار نودیپ سے پوچھ گچھ
کویتا کو 26 ستمبر تک حاضر ہونے کیلئے اصرار نہیں کیا جائے گا

 سیکیورٹی خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے، اداکار نے ہفتہ وار حاضری سے استثنیٰ کے لیے درخواست دائر کی۔ عدالت نے ان کی درخواست منظور کر لی، یہ واضح کرتے ہوئے کہ یہ استثنیٰ صرف سیکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر دیا گیا ہے،عدالت نے یہ بھی ہدایت دی کہ اگر ضرورت ہو تو پولیس اداکار کو نوٹس کے ذریعہ پوچھ گچھ کے لیے طلب کر سکتی ہے۔

 اس کے علاوہ، عدالت نے الوارجن کے بین الاقوامی سفر پر عائد پابندیاں ہٹا دیں، جس کی وجہ سے انہیں اس معاملہ میں جاری جانچ کے باوجود بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی۔عدالت نے اداکار پر پہلے جانچ کے دوران بیرون ملک سفر پر پابندی عائد تھی۔