آفریدی نے شاہ کے بیان کو تجربہ کی کمی قرار دیا
ایشیا کپ 2023 کے لئے ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کی جانب سے انکار کے بعد پاکستان کے سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے ’’تجربہ کی کمی ‘‘ کے لئے بی سی سی آئی کی تنقید کی ہے۔
لاہور: ایشیا کپ 2023 کے لئے ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کی جانب سے انکار کے بعد پاکستان کے سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے ’’تجربہ کی کمی ‘‘ کے لئے بی سی سی آئی کی تنقید کی ہے۔
آفریدی نے منگل کو ٹوئٹ کیا، "جب گزشتہ 12 مہینوں میں دونوں ٹیموں کے درمیان بہترین بھائی چارہ قائم ہوا ہے، جس سے دونوں ممالک میں اچھا ماحول پیدا ہوا ہے، تو بی سی سی آئی کے سیکریٹری نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ سے پہلے یہ بیان کیوں دیا؟” یہ ہندوستان میں کرکٹ انتظامیہ کے تجربے کی کمی کو ظاہر کرتا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ بی سی سی آئی کے سکریٹری اور ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر جے شاہ نے منگل کو کہا کہ ہندوستان ایشیا کپ 2023 میں شرکت کے لیے پاکستان کا سفر نہیں کرے گا اور ٹورنامنٹ تیسرے غیر جانبدار مقام پر منعقد ہوگا۔
شاہ نے اپنے بیان میں کہا، "ایشیا کپ 2023 کسی تیسرے مقام پر منعقد ہوگا۔ میں یہ بات اے سی سی کے صدر کے طور پر کہہ رہا ہوں۔ ہم (ہندوستان) وہاں (پاکستان) نہیں جا سکتے، وہ یہاں بھی نہیں آسکتے ہیں۔ ماضی میں بھی ایشیا کپ کا انعقاد کسی تیسرے مقام پر کیا گیا ہے۔