بین الاقوامی

جون میں تمام ریکارڈ توڑنے کے بعد کیا 2024 دنیا کا گرم ترین سال ہو سکتا ہے؟

کچھ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ تازہ ترین اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ 2024 کا سال 2023 کو گرم ترین سال کے طور پر پیچھے چھوڑ سکتا ہے۔

بروسیلز: اس بار گرمی کی شدت کافی زوروں پر ہے، پچھلے مہینے گرمی نے تمام ریکارڈ توڑ دیے تھے اور اسے گرم ترین جون کے طور پر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

یورپی یونین کی موسمیاتی تبدیلی کی مانیٹرنگ سروس نے پیر کو بتایا ہے کہ غیرمعمولی درجہ حرارت کا سلسلہ جاری ہے، کچھ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اگر گرمی کی یہی صورتحال رہی تو 2024 کو دنیا کا سب سے گرم ترین سال قرار دیا جاسکتا ہے۔

یورپی یونین کی کوپرنیکس کلائمیٹ چینج سروس کا کہنا ہے کہ جون 2023 کے بعد سے ہر ماہ لگاتار 13 مہینے تک گرمی کی شدت میں اضافہ ریکارڈ ہوا، یعنی یہ تمام مہینے پچھلے سالوں کے اسی مہینے کے مقابلے میں سیارے کے زیادہ گرم ترین مہینے کے طور پر ریکارڈ کیے گئے۔

کچھ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ تازہ ترین اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ 2024 کا سال 2023 کو گرم ترین سال کے طور پر پیچھے چھوڑ سکتا ہے۔

برکلے ارتھ نامی ادارے سے تعلق رکھنے والے تحقیقی سائنسدان زیکے ہاس فادر نے بتایا کہ جب سے 1800 کی دہائی کے وسط میں عالمی سطح پر درجہ حرارت کو ریکارڈ کرنے کا عمل شروع ہوا ہے، تقریباً 95 فیصد امکان ہے کہ 2024 کا سال 2023 سے زیادہ گرم ترین سال ثابت ہوگا۔

خیال رہے کہ گرمی کی شدت اور بدلی ہوئی آب و ہوا نے پہلے ہی 2024 میں پوری دنیا میں تباہ کن اثرات مرتب کیے ہیں۔

گزشتہ ماہ حج کے دوران شدید گرمی سے 1000 سے زائد افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔ نئی دہلی میں گرمی سے ہونے والی کئی اموات ریکارڈ کی گئیں جبکہ کراچی میں بھی کئی لوگ گرمی کا شکار ہوئے تھے۔

a3w
a3w