بین الاقوامیقومی

سعودی عرب کیلئے پروازوں پر نئی پابندی؟ ایر انڈیا کا اہم اعلان

انڈیا نے جمعہ کے دن کہا کہ اس نے سعودی عرب کے لئے پروازوں کی منسوخی 20 اکتوبر تک بڑھادی ہے۔ اس نے خطہ میں بڑھتی کشیدگی اور خلیجی ملک پر حوثیوں کے حملوں کے بیچ یہ بات کہی۔

نئی دہلی (پی ٹی آئی) ایر انڈیا نے جمعہ کے دن کہا کہ اس نے سعودی عرب کے لئے پروازوں کی منسوخی 20 اکتوبر تک بڑھادی ہے۔ اس نے خطہ میں بڑھتی کشیدگی اور خلیجی ملک پر حوثیوں کے حملوں کے بیچ یہ بات کہی۔

قبل ازیں ایر انڈیا اور ایر انڈیا ایکسپریس نے سعودی عرب کے لئے پروازیں 17 اکتوبر تک رد کی تھیں۔

ایر انڈیا نے ایکس پر پوسٹ میں کہا کہ سعوی عرب بدلتی صورتحال کے مد نظر ریاض، دمام اور جدہ سے ایر انڈیا کی پروازیں 20 اکتوبر تک منسوخ رہیں گی۔ متاثرہ مسافرین کو فل ری فنڈ ملے گا۔

انڈیگو نے جمعرات کے دن اعلان کیا تھا کہ وہ 24 اکتوبر تک سعودی عرب کے لئے پروازیں نہیں چلائے گی۔