بین الاقوامی
سعودی عرب میں مقیم ہندوستانیوں کو تازہ اڈوائزری
ہندوستان نے جمعہ کے دن سعودی عرب میں مقیم اپنے شہریوں کو پھر ایک بار مشورہ دیا کہ وہ مقامی حکام کی ہدایات پر عمل کریں اور فضائی حملے کی صورت میں گھروں کے اندر رہیں۔
دبئی (پی ٹی آئی) ہندوستان نے جمعہ کے دن سعودی عرب میں مقیم اپنے شہریوں کو پھر ایک بار مشورہ دیا کہ وہ مقامی حکام کی ہدایات پر عمل کریں اور فضائی حملے کی صورت میں گھروں کے اندر رہیں۔
ریاض ایرپورٹ سے پروازیں ہنوز متاثر ہیں۔ ہندوستانی سفارتخانہ ریاض نے بتایا کہ 10 اکتوبر کے حملے میں زخمی ہونے والے دو ہندوستانی شہری ابھی بھی آئی سی یو میں ہیں۔ ایک زخمی ایچ ڈی یو (ہائی ڈیپنڈنسی یونٹ) میں ہے اور تین نارمل وارڈ میں زیر علاج ہیں۔
ریاض کا کنگ خالد انٹرنیشنل ایرپورٹ ہنوز بند ہے۔ دمام، جدہ اور مدینہ ایرپورٹس کام کررہے ہیں لیکن وہاں بھی کچھ خلل ہے۔