حیدرآباد

حیدرآباد کی روایتی تہذیب اور معیشت کا سنگم کل ہند صنعتی نمائش جاری

اس مرتبہ نمائش میں ملک بھر کے مختلف گوشوں سے تعلق رکھنے والے تاجروں نے 2400 سے زائد چھوٹے بڑے اسٹالس لگائے ہیں جن میں کشمیر کے گرم ملبوسات، لکھنؤ کی چکن کاری، سہارنپور کا فرنیچر اور راجستھان کی دستکاریوں کی وسیع ورائٹی پیش کی گئی ہے۔

حیدرآباد: حیدرآباد کی روایتی تہذیب اور معیشت کا سنگم کل ہند صنعتی نمائش نامپلی کے تاریخی نمائش گراؤنڈ میں اپنے پورے عروج پر ہے۔ یکم جنوری سے شروع یہ سالانہ نمائش میں اب سنکرانتی کی تعطیلات کے باعث عوام کاہجوم دیکھاجارہاہے۔

متعلقہ خبریں
جامعہ راحت عالم للبنات عنبرپیٹ میں یومِ جمہوریہ کی تقریب، ڈاکٹر رفعت سیما کا خطاب
صنعتی نمائش میں ٹرافک پولیس کے اسٹال کا افتتاح
مچھلی میں دوا کی تقسیم۔قطار میں ٹہرے ایک شخص کی موت
آئی یو ایم ایل سٹوڈنٹس کانفرنس "ہم سفر” نے حیدرآباد یونیورسٹی کے طلباء میں اتحاد اور سماجی ذمہ داری کا مطالبہ کیا
جدہ میں ہندوستانی قونصل خانے میں 77واں یومِ جمہوریہ شان و شوکت سے منایا گیا

اس مرتبہ نمائش میں ملک بھر کے مختلف گوشوں سے تعلق رکھنے والے تاجروں نے 2400 سے زائد چھوٹے بڑے اسٹالس لگائے ہیں جن میں کشمیر کے گرم ملبوسات، لکھنؤ کی چکن کاری، سہارنپور کا فرنیچر اور راجستھان کی دستکاریوں کی وسیع ورائٹی پیش کی گئی ہے۔

عوام کی بڑی تعداد خاص طور پر گھریلو مصنوعات، الکٹرانک اشیاء اور خواتین کے زیورات کی خریداری میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں۔


انتظامیہ کے مطابق اس سال نمائش میں نہ صرف تجارتی سرگرمیاں بڑھائی گئی ہیں بلکہ تفریحی سہولیات کو بھی جدید خطوط پر استوار کیا گیا ہے۔ بچوں کے لئے بڑے جھولے کے علاوہ حیدرآبادی پکوانوں کے فوڈ کورٹس پر بھی غیر معمولی ہجوم دیکھا جا رہا ہے۔

سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کے تحت پورے نمائش گراؤنڈ کو سی سی ٹی وی کیمروں کی نگرانی میں رکھا گیا ہے جبکہ شی ٹیمس اور پولیس کے خصوصی دستے خواتین اور بچوں کے تحفظ کے لئے ہروقت الرٹ ہیں۔

ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لئے نامپلی میٹرو اسٹیشن اور گاندھی بھون پر اضافی ٹرینوں کا انتظام کیا گیا ہے جبکہ عوام کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ پارکنگ کی دشواریوں سے بچنے عوامی ٹرانسپورٹ کا استعمال کریں۔

ایگزیبیشن سوسائٹی کو توقع ہے کہ 15 فروری تک جاری رہنے والے اس میلے میں عوام کی مجموعی تعداد 25 لاکھ سے تجاوز کر جائے گی۔