جموں و کشمیر

جموں و کشمیر کے 5 وزرا کو قلمدان الاٹ

چیف منسٹر عمر عبداللہ کی سفارش پر لیفٹیننٹ گورنر جموں وکشمیر منوج سنہا نے مرکزی زیرانتظام علاقہ کے 5 وزرا کو قلمدان الاٹ کردیئے۔

سری نگر (آئی اے این ایس) چیف منسٹر عمر عبداللہ کی سفارش پر لیفٹیننٹ گورنر جموں وکشمیر منوج سنہا نے مرکزی زیرانتظام علاقہ کے 5 وزرا کو قلمدان الاٹ کردیئے۔

متعلقہ خبریں
عوامی تعاون سے ہی نیشنل کانفرنس پھر سُرخ رو ہوئی: فاروق عبداللہ
تشکیل حکومت کا دعویٰ بہت جلد کیا جائے گا: فاروق عبداللہ
جموں و کشمیر میں بی جے پی حکومت تشکیل دے گی: شیوراج سنگھ چوہان
جموں و کشمیر میں دوسرے مرحلہ میں 57.31فیصد ووٹنگ، تازہ ترین رپورٹ
کشمیر میں ووٹوں کی گنتی کی تاریخ بی جے پی کے کہنے پر بدلی گئی: محبوبہ مفتی

راج بھون (سری نگر) کے جاری کردہ بیان میں یہ بات بتائی گئی۔ ڈپٹی چیف منسٹر سریندر کمار چودھری پبلک ورکس‘ صنعتیں‘ کامرس‘ کانکنی‘ محنت و روزگار اور اِسکل ڈیولپمنٹ کے محکموں کے انچارج ہوں گے۔

سکینہ مسعود ایٹو وزیر صحت‘ طبی تعلیم‘ اسکولی تعلیم‘ اعلیٰ تعلیم اور سماجی بہبود کی وزیر ہوں گی۔ جاوید احمد رانا کو جل شکتی‘ جنگلات‘ ماحولیات اور قبائلی امور کا قلمدان دیا گیا۔

جاوید احمد ڈار زرعی پیداوار‘ دیہی ترقیات‘ پنچایتی راج اور امدادِ باہمی کے وزیر ہوں گے جبکہ ستیش شرما کو اغذیہ‘ سیول سپلائز‘ امورِ صارفین‘ ٹرانسپورٹ‘ سائنس و ٹکنالوجی‘ انفارمیشن ٹکنالوجی‘ یوتھ سرویسس اور اسپورٹس کی ذمہ داری دی گئی۔

ان وزرا کو تفویض نہ کئے گئے محکمے چیف منسٹرکے پاس رہیں گے۔ جموں وکشمیر کابینہ نے ریاستی درجہ کی بحالی کی قرارداد منظور کی۔

چیف منسٹر عمر عبداللہ اس قرارداد کا متن وزیراعظم نریندر مودی کو سونپنے کے لئے ایک یا دو دن میں نئی دہلی جائیں گے۔ سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی۔ کابینہ کی پہلی میٹنگ جمعرات کے دن ہوئی۔

Photo Source: @Manav_SS_Gupta