انٹرٹینمنٹ

الو ارجن کو چنچل گورہ جیل سے رہا کردیا گیا

پولیس نے الو ارجن کی رہائش گاہ کے اطراف سخت سیکیورٹی کے انتظامات کیے ہیں۔ اداکار کو جیل کے پچھلے گیٹ سے نکالا گیا اور پولیس اسکواڈ کے ساتھ گیتا آرٹس کے دفتر پہنچادیا گیا۔

حیدرآباد: ٹالی ووڈ اداکار الو ارجن کو ہفتہ کی صبح 6:40 بجے چنچل گوڑہ جیل سے رہا کر دیا گیا۔ جیل حکام نے ان کی رہائی کی تصدیق کی۔ جیل سے نکلنے کے بعد الو ارجن سیدھے گیتا آرٹس کے دفتر پہنچے اور جلد ہی جوبلی ہلز میں واقع اپنی رہائش گاہ پہنچنے کی توقع ہے۔

متعلقہ خبریں
الو ارجن کی فلم ’پشپا 2: دی رول‘ 5 دسمبر کو ریلیز ہوگی
ہریتک روشن کی فلم ’فائٹر‘ کا فرسٹ لک ریلیز
منشیات فروخت کیس: ٹالی ووڈ اداکار پی ناؤدیپ سے ای ڈی کی پوچھ تاچھ
غیر محسوب اثاثہ جات کیس، اے سی بی نے اے سی پی کو تحویل میں لے لیا
منشیات معاملہ، ٹالی ووڈ اداکار نودیپ سے پوچھ گچھ

پولیس نے الو ارجن کی رہائش گاہ کے اطراف سخت سیکیورٹی کے انتظامات کیے ہیں۔ اداکار کو جیل کے پچھلے گیٹ سے نکالا گیا اور پولیس اسکواڈ کے ساتھ گیتا آرٹس کے دفتر پہنچادیا گیا۔

الو ارجن کو چنچل گوڑہ جیل منتقل کیا گیا تھا جب عدالت نے سندھیا تھیٹر کے قریب بھگدڑ کے واقعہ کے بعد انہیں 14 دن کے ریمانڈ پر بھیج دیا تھا۔ ان کی قانونی ٹیم نے عدالت سے ضمانت کی درخواست کی تھی، جس پر ہائی کورٹ نے انہیں چار ہفتوں کی عبوری ضمانت دے دی۔

 الو ارجن کے وکلاء نے جیل سپرنٹنڈنٹ کو 50,000 کی ضمانت جمع کرائی۔ تاہم، ہائی کورٹ سے ضمانت کے دستاویزات جمعہ کی رات تاخیر سے موصول ہونے کی وجہ سے الو ارجن کو رات جیل میں گزارنی پڑی۔