بین الاقوامیسوشیل میڈیاقومی
ٹرینڈنگ

ویڈیو: محبت سے گلے لگانا پڑا مہنگا، بیوی کی 5 پسلیاں ٹوٹ گئیں

چین میں محبت کا اظہار کرنے کے لیے بیوی کو زور سے گلے لگانا ایک شخص کو اس وقت مہنگا پڑ گیا جب اس کی بیوی کی پانچ پسلیاں ٹوٹ گئیں جبکہ ایک اور پسلی میں بھی دراڑ آ گئی۔ یہ واقعہ چین کے صوبہ جیانگ سو میں 18 اکتوبر کو پیش آیا۔

چین: چین میں محبت کا اظہار کرنے کے لیے بیوی کو زور سے گلے لگانا ایک شخص کو اس وقت مہنگا پڑ گیا جب اس کی بیوی کی پانچ پسلیاں ٹوٹ گئیں جبکہ ایک اور پسلی میں بھی دراڑ آ گئی۔ یہ واقعہ چین کے صوبہ جیانگ سو میں 18 اکتوبر کو پیش آیا۔

اطلاعات کے مطابق شوہر نے اپنی بیوی کو پیار سے گلے لگایا اور قدرے اوپر اٹھا لیا۔ تاہم اگلے ہی لمحے خاتون کو سینے میں شدید درد محسوس ہوا اور وہ زمین پر بیٹھ گئی۔ درد کی شدت کے باعث وہ دوبارہ اٹھنے کے قابل نہیں رہی، جس کے بعد اسے فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا۔

اسپتال میں خاتون کے سینے کا سی ٹی اسکین کیا گیا، جس میں پانچ پسلیاں ٹوٹنے اور ایک دوسری پسلی میں دراڑ آنے کی تصدیق ہوئی۔ چینی نیوز آؤٹ لیٹ فینکس نیو میڈیا کے حوالے سے سامنے آنے والی رپورٹ کے مطابق، خاتون آسٹیوپوروسس نامی بیماری میں مبتلا تھی، جس میں ہڈیاں کمزور ہو جاتی ہیں اور معمولی دباؤ یا چوٹ سے بھی ٹوٹنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

خاتون کی حالت اب کیسی ہے؟

ڈاکٹروں نے علاج کے بعد خاتون کو اسپتال سے گھر جانے کی اجازت دے دی ہے، تاہم اسے ہر پانچ دن بعد طبی معائنے کے لیے آنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ فی الحال خاتون کی توجہ صحت یاب ہونے پر مرکوز ہے۔

شوہر کو ہوا اپنی غلطی کا احساس

واقعے کے بعد شوہر نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ اس کا مقصد صرف بیوی سے محبت کا اظہار کرنا تھا۔ اسے بالکل اندازہ نہیں تھا کہ ایک زور دار جھپی اس قدر سنگین چوٹ کا سبب بن سکتی ہے۔ اس نے واضح کیا کہ اس کا بیوی کو نقصان پہنچانے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔

یہ واقعہ اس بات کی یاد دہانی ہے کہ آسٹیوپوروسس جیسے مرض میں مبتلا افراد کی ہڈیاں معمولی دباؤ سے بھی متاثر ہو سکتی ہیں۔ ایسے افراد کو گلے لگاتے وقت بھی احتیاط برتنی چاہیے تاکہ محبت کا اظہار کسی تکلیف یا چوٹ کا سبب نہ بن جائے۔