کھیل

وراٹ کوہلی کا ایک اور بڑا سنگ میل: لسٹ-اے کرکٹ میں 16 ہزار رنز مکمل

وجے ہزارے ٹرافی میں آندھرا پردیش کے خلاف میچ کے دوران کوہلی لسٹ-اے کرکٹ میں 16,000 رنز مکمل کرنے والے دوسرے ہندوستانی بلے باز بن گئے ہیں

نئی دہلی : ہندوستانی کرکٹ کے سپر اسٹار وراٹ کوہلی نے ایک بار پھر تاریخ رقم کر دی ہے۔ بدھ کے روز وجے ہزارے ٹرافی میں آندھرا پردیش کے خلاف میچ کے دوران کوہلی لسٹ-اے کرکٹ میں 16,000 رنز مکمل کرنے والے دوسرے ہندوستانی بلے باز بن گئے ہیں۔ اس سے قبل یہ اعزاز صرف لیجنڈری سچن ٹنڈولکر کو حاصل تھا۔

متعلقہ خبریں
ٹیم انڈیا کے 6 ماہ کے مصروف ترین شیڈول کا اعلان
بارش سے متاثرہ ٹی ٹوئنٹی: بھارت نے آئرلینڈ کو 2 رنز سے شکست دی
سہواگ‘ ٹیم انڈیا کے آئندہ چیف سلکٹر ہوسکتے ہیں
محمد سراج سوشیل میڈیا سے ناخوش
سمیع، بمراہ کے بغیر ہندوستان کا پیس اٹیک کمزور : گواسکر

اس تاریخی کامیابی کے ساتھ وراٹ کوہلی دنیا کے نویں بلے باز بن گئے ہیں جنہوں نے لسٹ-اے کرکٹ میں 16 ہزار رنز کا ہندسہ عبور کیا ہے۔ وہ اب گراہم گوچ، سچن ٹنڈولکر، رکی پونٹنگ اور کمار سنگاکارا جیسے عظیم کھلاڑیوں کی صف میں شامل ہو گئے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ لسٹ-اے میں سب سے زیادہ رنز کا ریکارڈ انگلینڈ کے گراہم گوچ (22,211 رنز) کے پاس ہے۔وراٹ کوہلی تقریباً 15 سال کے طویل وقفے کے بعد ہندوستان کے اس اہم 50 اوورز کے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ (وجے ہزارے ٹرافی) میں حصہ لے رہے ہیں۔ بی سی سی آئی کی نئی پالیسی کے تحت مرکزی کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کے لیے گھریلو کرکٹ کھیلنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ اس بار کوہلی اپنی ریاست دہلی کی ٹیم کی نمائندگی رشبھ پنت کی کپتانی میں کر رہے ہیں۔