ایشیاءسوشیل میڈیا

ویڈیو: ایک اور سرحد پار Loveاسٹوری۔ پاکستانی خاتون راجستھان چلی آئی

ایک اور سرحد پار لواسٹوری میں ایک 25سالہ پاکستانی خاتون نے گزشتہ ماہ بین الاقوامی سرحد پار کی۔ اُس نے سوشیل میڈیا پلیٹ فارم پر دوستی کے بعد راجستھان کے ایک شخص سے شادی کرلی تھی۔

اسلام آباد: ایک اور سرحد پار لواسٹوری میں ایک 25سالہ پاکستانی خاتون نے گزشتہ ماہ بین الاقوامی سرحد پار کی۔ اُس نے سوشیل میڈیا پلیٹ فارم پر دوستی کے بعد راجستھان کے ایک شخص سے شادی کرلی تھی۔

متعلقہ خبریں
ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق کیس میں اہم پیش رفت

2018ء میں پہلی شادی ناکام ہوجانے کے بعد مہوش نے جو اسلام آباد میں رہتی ہے، راجستھان کے ضلع بیکانیر سے تعلق رکھنے والے رحمان سے کویت میں ٹرانسپورٹر کے طور پر کام کرتا ہے دوستی کی۔ سوشیل میڈیا پر طویل بات چیت کے بعد دونوں ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوئے۔

13مارچ 2022ء کو شادی پروپوز ہوئی اور اس کے 3دن بعد ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ نکاح ہوا۔ بعد ازاں 2023ء میں مہوش عمرہ کے لئے سعودی عرب پہنچی، جہاں دونوں نے باقاعدہ نکاح کیا۔

مہوش کی پہلی شادی لاہور کے بادامی باغ کے رہنے والے ایک پاکستانی سے ہوئی تھی اسے 2بیٹے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مہوش نے اسلام آباد سے لاہور کا سفر کیا اور 25جولائی کو اس نے واگھاسرحد پار کی۔

اُس نے 45دن کا ٹورسٹ ویزا لیا، جس کے لئے پاکستانی اور ہندوستانی دونوں طرف کے حکام کاغذات کی اچھی طرح چھان بین کرتے ہیں۔ سرحد پر رحمان کے خاندان نے مہوش کا استقبال کیا اور اسے اپنے ساتھ راجستھان کے ضلع چرو لے آئے۔

a3w
a3w