بھارت

مفت آدھار کارڈ اپ ڈیٹ کرانے کی مدت میں ایک اور توسیع

میں حکومت نے آدھار کے 10 سال پرانے کارڈز کی تفصیلات کو مفت میں اپ ڈیٹ کرنے کیلئے جو آخری تاریخ مقرر کی تھی، وہ آج ختم ہو گئی۔ لیکن اس کے بعد یو آئی ڈی اے آئی (UIDAI) نے ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے اس تاریخ میں توسیع کر دی ہے۔ اب یہ مدت جون 2025 تک بڑھا دی گئی ہے۔

نئی دہلی: آج کے دور میں آدھار کارڈ کی اہمیت ہر کسی کو معلوم ہے۔ یہ سِم کارڈ خریدنے سے لے کر بینک اکاؤنٹس کھولنے، گاڑیاں، جائیداد اور زمینوں کے خرید و فروخت تک، حکومت کے منصوبوں اور طلباء کیلئے اسکالرشپس کے حصول میں ضروری ہوگیا ہے۔

متعلقہ خبریں
ریونیو ریکارڈز کی اصلاح کیلئے دھرانی پورٹل متعارف
سرکاری اسکیمات کو موثر طریقہ سے نافذ کرنے کے اقدامات، اضلاع میں سینئر آئی اے ایس آفیسرس کا بطور اسپیشل آفیسر تقرر

 تاہم، وقت گزرنے کے ساتھ افراد کے چہروں میں تبدیلیاں آنا معمول کی بات ہے، اور اسی طرح ایڈریس کی تبدیلی بھی عام ہے، جس کے باعث آدھار کارڈ ہولڈرز اور حکام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ان مسائل کو حل کرنے کے لیے یونیک آئیڈنٹفیکیشن اتھارٹی آف انڈیا (UIDAI) آدھار میں تبدیلیوں اور اپ ڈیٹس کی سہولت فراہم کرتا رہا ہے۔

اس سلسلہ میں حکومت نے آدھار کے 10 سال پرانے کارڈز کی تفصیلات کو مفت میں اپ ڈیٹ کرنے کیلئے جو آخری تاریخ مقرر کی تھی، وہ آج ختم ہو گئی۔ لیکن اس کے بعد یو آئی ڈی اے آئی (UIDAI) نے ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے اس تاریخ میں توسیع کر دی ہے۔ اب یہ مدت جون 2025 تک بڑھا دی گئی ہے۔

اس کے مطابق، آپ یو آئی ڈی اے آئی کی ویب سائٹ myaadhar.uidai.gov.in پر جا کر آدھار نمبر اور موبائل نمبر کے ذریعے لاگ ان کر کے مفت اپ ڈیٹ کر سکتے ہیں۔

آن لائن اپ ڈیٹ کرنے کا طریقہ:

  • سب سے پہلے myaadhar.uidai.gov.in پر جائیں اور آدھار نمبر کے ذریعے لاگ ان کریں۔
  • "اپ ڈیٹ کرنے کا آسان طریقہ” آپشن پر کلک کریں۔
  • آپ کے رجسٹرڈ موبائل نمبر پر ایک OTP موصول ہوگا، اسے داخل کریں۔
  • OTP داخل کرنے کے بعد "ڈاکیومنٹ اپ ڈیٹ” آپشن پر کلک کریں۔
  • تفصیلات کا جائزہ لیں، اگر تبدیلی کی ضرورت ہو تو کریں، ورنہ موجودہ تفصیلات کے ساتھ "نیکسٹ” پر کلک کریں۔
  • نیچے اسکرول کریں اور "پروف آف آئیڈنٹیٹی” اور "پروف آف ایڈریس” کے ڈاکیومنٹس منتخب کریں۔
  • منتخب کردہ ڈاکیومنٹس کو اسکین کر کے اپ لوڈ کریں۔
  • آخر میں "سبمٹ” بٹن پر کلک کریں، آپ کو اپ ڈیٹ کی درخواست کا 14 ہندسوں کا نمبر موصول ہوگا جس سے آپ اس کی حالت جانچ سکتے ہیں۔

اہم نوٹ: اس مفت مدت کے اختتام کے بعد، آپ کو فوٹو، ایڈریس یا دیگر تفصیلات میں تبدیلی کے لیے 50 روپے فیس ادا کرنی ہوگی۔