تلنگانہ

تلنگانہ میں ایک اور پرائیویٹ ٹراویلس کی بس شعلہ پوش،جان بچانے بعض مسافرین نے کھڑکیاں توڑ کر باہر چھلانگ لگا دی

بتایا جا رہا ہے کہ بس میں اچانک شعلے بھڑکنے پر ڈرائیور فوراً چوکس ہوگیا اور مسافروں کو باہر نکالنے کی کوشش شروع کردی۔اسی دوران بعض مسافروں نے بس کی کھڑکیاں توڑ کر باہر چھلانگ لگا دی۔

حیدرآباد: تلنگانہ ریاست میں ایک اور بڑا حادثہ پیش آیا۔ تازہ واقعہ میں ایک اور ٹراویلس کی بس آگ کی لپیٹ میں آگئی۔

متعلقہ خبریں
اے پی سی آر تلنگانہ (APCR) کا ریاست گیر پیرالیگل ایکٹوسٹ و کارکنان کے لئے تربیتی پروگرام کا کامیاب اختتام
نارائن پیٹ میں ضلع کانگریس کی نئی کمیٹی کا اعلان، پارٹی کو گاؤں کی سطح تک مضبوط بنانے پر زور
علمِ بی بی مبارک کی سواری کے لیے ہاتھی کی منظوری، میر فراست علی باقری کا حکومتِ تلنگانہ اور جی کشن ریڈی سے اظہارِ تشکر
نیشنل اوورسیز اسکالرشپ: گاؤں اور چھوٹے قصبوں کے طلبہ کے عالمی تعلیمی خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کا ذریعہ
وارث سرکاروطن ؒ مولانا پیر نقشبندی سے ڈاکٹر ذاکر شاہ افتخاری کی 25رکنی وفد کے ہمراہ روحانی ملاقات

اطلاعات کے مطابق وجے واڑہ۔حیدرآباد ہائی وے 65 پر ضلع نلگنڈہ کے چٹیال منڈل کے پٹم پلی کے قریب وہاری پرائیویٹ ٹراویلس کی بس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

بتایا جا رہا ہے کہ بس میں اچانک شعلے بھڑکنے پر ڈرائیور فوراً چوکس ہوگیا اور مسافروں کو باہر نکالنے کی کوشش شروع کردی۔اسی دوران بعض مسافروں نے بس کی کھڑکیاں توڑ کر باہر چھلانگ لگا دی۔

چند ہی لمحوں میں بس مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئی۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب بس حیدرآباد سے نیلور جا رہی تھی۔اس واقعہ کے وقت بس میں جملہ29 مسافر سوار تھے۔

خوش قسمتی سے تمام مسافر محفوظ رہے جس پرتمام نے راحت کی سانس لی۔