مشرق وسطیٰ

غزہ میں اسرائیلی حملے میں تین امدادی کارکن ہلاک، حماس کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ

غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے کے نتیجے میں بے گھر فلسطینیوں کے لیے خوراک پہنچانے والے تین امدادی کارکن ہلاک ہوگئے، جس کے بعد حماس نے جنگ بندی کے ثالثوں اور ضمانت دینے والے ممالک سے ہنگامی اجلاس بلانے کی اپیل کی ہے۔

غزہ: غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے کے نتیجے میں بے گھر فلسطینیوں کے لیے خوراک پہنچانے والے تین امدادی کارکن ہلاک ہوگئے، جس کے بعد حماس نے جنگ بندی کے ثالثوں اور ضمانت دینے والے ممالک سے ہنگامی اجلاس بلانے کی اپیل کی ہے۔

خبر رساں ادارے انادولو کے مطابق حملہ ہفتے کی دوپہر غزہ شہر کے جنوب مغربی علاقے تل الہوا میں ایک ایسی گاڑی پر کیا گیا جو بے گھر فلسطینیوں میں کھانا تقسیم کرنے کے لیے لے جا رہی تھی۔ حملے میں دیگر افراد بھی زخمی ہوئے۔

حماس نے اسرائیلی حملے کو جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے ثالث ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کو معاہدے کی پاسداری کا پابند بنائیں۔

حماس کا کہنا ہے کہ شہریوں اور امدادی کارکنوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے اور فلسطینی شہریوں کو خوراک سمیت انسانی امداد کی بلا رکاوٹ فراہمی ممکن بنائی جائے۔

تنظیم نے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر عملی اقدامات کرنے اور شہری سرگرمیوں کو نشانہ بنانے کے واقعات روکنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔