آندھراپردیش
ایس سدھاکر ریڈی کی موت پر اے پی کے وزیراعلیٰ چندرابابو نائیڈو کا خراج
کمیونسٹ پارٹی کے سینئر رہنما ایس سدھاکر ریڈی کی موت پر آندھرا پردیش کے وزیراعلیٰ این چندرابابو نائیڈو نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ریڈی کی موت کی خبر سن کر انہیں شدید صدمہ پہنچا ہے۔
امراوتی: کمیونسٹ پارٹی کے سینئر رہنما ایس سدھاکر ریڈی کی موت پر آندھرا پردیش کے وزیراعلیٰ این چندرابابو نائیڈو نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ریڈی کی موت کی خبر سن کر انہیں شدید صدمہ پہنچا ہے۔
چندرابابو نائیڈو نے اپنے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پوسٹ میں کہا کہ ’’ہمیشہ عوام کے بارے میں سوچنے والے اءس سدھاکر ریڈی اب ہمارے درمیان نہیں رہے، یہ بات یقین کرنا مشکل ہے۔ ایک ہم عصر سیاسی قائد کے طور پر ان کے ساتھ گزارے دن یاد آرہے ہیں۔‘‘
انہوں نے کہا کہ ریڈی نے کمیونسٹ پارٹی میں مرحلہ وار ترقی کرتے ہوئے سی پی آئی کے قومی سکریٹری کی ذمہ داری تک رسائی حاصل کی اور وہ جس عہدے پر بھی رہے، اصولوں اور قدروں سے سمجھوتہ نہیں کیا۔ وزیراعلیٰ نائیڈو نے ایس سدھاکر ریڈی کے ارکان خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔