کیا آپ بھی اپنی جیب میں پڑے اے ٹی ایم کارڈ کیلئے سالانہ پیسے کٹوارہے ہیں؟
ہر بینک اپنے صارفین کو اے ٹی ایم کارڈ فراہم کرتا ہے اور اس کے بدلے میں سالانہ چارج وصول کرتا ہے۔ یہ چارج کارڈ کی قسم اور فراہم کی جانے والی سروسز کے لحاظ سے مختلف ہو سکتا ہے۔ کچھ کارڈز کا اے ایم سی صفر روپے سے لے کر 2000 روپے تک ہوتا ہے، اس پر جی ایس ٹی الگ سے لاگو ہوتا ہے۔
حیدرآباد:آج کے دور میں اے ٹی ایم کارڈ ایک ضروری سہولت بن چکی ہے، لیکن اس کے ساتھ جڑے سالانہ چارجز کے بارے میں جاننا بھی اتنا ہی اہم ہے۔ اگر آپ ہر سال بنا جانے اپنی جیب سے پیسے کٹوا رہے ہیں تو یہ خبر ضرور پڑھیں۔
ہم میں سے اکثر لوگ اے ٹی ایم کارڈ کا استعمال تو کرتے ہیں، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اس کیلئے ہر سال آپ سے فیس وصول کی جاتی ہے؟ جی ہاں، اے ٹی ایم کارڈ استعمال کرنا بالکل مفت نہیں ہے۔ بینک ہر سال "سالانہ مینٹیننس چارج” (AMC) کے نام پر ایک مخصوص رقم اور اس پر 18 فیصد تک GST بھی کاٹتے ہیں۔
اگر آپ بار بار اے ٹی ایم سے پیسے نکالتے ہیں تو ایک مخصوص حد کے بعد آپ کو اضافی فیس بھی دینی پڑتی ہے۔ ہر بینک اپنے صارفین کو اے ٹی ایم کارڈ فراہم کرتا ہے اور اس کے بدلے میں سالانہ چارج وصول کرتا ہے۔ یہ چارج کارڈ کی قسم اور فراہم کی جانے والی سروسز کے لحاظ سے مختلف ہو سکتا ہے۔ کچھ کارڈز کا اے ایم سی صفر روپے سے لے کر 2000 روپے تک ہوتا ہے، اس پر جی ایس ٹی الگ سے لاگو ہوتا ہے۔
کئی پرائیویٹ بینک کسٹمائزڈ ڈیبٹ کارڈز بھی جاری کرتے ہیں، جن کے چارجز اور بھی زیادہ ہوتے ہیں۔ یہ رقم ہر سال خودکار طریقہ سے آپ کے اکاؤنٹ سے کاٹ لی جاتی ہے، چاہے آپ کارڈ استعمال کریں یا نہ کریں۔
اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعہ صارفین کو کئی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں جیسے کیش نکالنا، آن لائن ادائیگی، ایس ایم ایس الرٹ، اور ای میل نوٹیفکیشنز وغیرہ۔ ان خدمات کو جاری رکھنے اور مینٹین کرنے کے لیے بینک یہ سالانہ چارج اور جی ایس ٹی وصول کرتے ہیں۔
اگر آپ اے ایم سی دینا نہیں چاہتے تو آپ کے پاس ایک آپشن موجود ہے۔ کئی بینک ایسے بنیادی اے ٹی ایم کارڈز پیش کرتے ہیں جن پر کوئی سالانہ چارج نہیں ہوتا۔ یہ کارڈز صرف بنیادی کاموں جیسے کیش نکالنے کے لیے استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ البتہ، بینک عام طور پر ان کارڈز کے بارے میں خود نہیں بتاتے۔ اس کے لیے آپ کو خود بینک جا کر یہ درخواست کرنی ہوگی۔
بہت سے لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ اگر وہ اے ٹی ایم کارڈ کا استعمال نہیں کرتے تو چارج نہیں کٹے گا، لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے۔ اگر آپ کا اے ٹی ایم کارڈ ایکٹیو ہے تو اس پر ہر سال اے ایم سی اور جی ایس ٹی لازماً کاٹا جائے گا، چاہے آپ اس کا استعمال کریں یا نہ کریں۔
ایسے میں بہتر یہی ہے کہ اگر آپ کارڈ استعمال نہیں کرتے تو اسے بند کروائیں یا پھر بغیر سالانہ چارج والا بنیادی کارڈ منتخب کریں۔