مقبوضہ مغربی کنارہ میں فلسطینیوں پر اسرائیلی سیٹلرس کے حملے
اسرائیلی سیٹلرس نے جمعہ کے دن آلیو ہارویسٹ کے دوران مقبوضہ مغربی کنارہ کے ٹاؤنس میں فلسطینیوں پر حملے کئے۔ انہوں نے کاروں اور درختوں کو آگ لگادی۔
دبئی (اے پی) اسرائیلی سیٹلرس نے جمعہ کے دن آلیو ہارویسٹ کے دوران مقبوضہ مغربی کنارہ کے ٹاؤنس میں فلسطینیوں پر حملے کئے۔ انہوں نے کاروں اور درختوں کو آگ لگادی۔ اسرائیلی سیٹلرس نے مقبوضہ مغربی کنارہ کے کئی مواضعات میں فلسطینیوں کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے درختوں اور کاروں کو آگ لگادی۔
مقامی عہدیداروں اور فلسطین ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے ایمرجنسی ریسپانڈرس نے یہ بات بتائی۔ فلسطینی ہلال احمر کا کہنا ہے کہ رملہ کے باہر ابوفلاح ٹاؤن میں دو حملوں میں 6 افراد زخمی ہوئے۔
ایک 63 سالہ خاتون اور ایک 40 سالہ مرد کو دواخانہ لے جایا گیا۔ انہیں اسرائیلی سیٹلرس نے مارا پیٹا تھا۔ اسرائیل نے اس سال آلیو ہارویسٹ کے لئے نیا قانون لاگو کیا ہے جس کی رو سے فلسطینی ایریاسی میں کام نہیں کرسکتے یہ علاقہ اسرائیلی سیکوریٹی کنٹرول میں ہے۔
اس ایریا کے تحت زرعی اراضی کا بڑا حصہ آتا ہے۔ جاریہ ماہ ہارویسٹ سیزن شروع ہونے کے بعد سے کم ازکم 4 فلسطینی اور 100 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
فلسطینی عہدیداروں نے یہ بات بتائی۔ انہوں نے کہا کہ ہزاروں درختوں کو نقصان پہنچا۔ کسانوں کو ہزاروں امریکی ڈالر کا نقصان ہوا۔ اسرائیلی فوج اور پولیس نے اس تعلق سے پوچھے گئے سوالات کا فوری کوئی جواب نہیں دیا۔