یوکرینی ڈرون حملوں کے باعث روس کے چار بڑے ہوائی اڈے بند، 160 پروازیں منسوخ
روسی حکام کے مطابق اکتوبر کے پہلے 14 دنوں میں ماسکو کے چاروں ہوائی اڈے مجموعی طور پر 101 گھنٹے بند رہے، جبکہ پورے ستمبر میں یہ مدت 46 گھنٹے تھی۔ رپورٹس کے مطابق منگل کو یوکرین نے ماسکو کو نشانہ بناتے ہوئے تقریباً 500 ڈرون کا استعمال کیا۔
ماسکو: یوکرینی ڈرون حملوں کے باعث ماسکو کے چاروں بڑے ہوائی اڈوں کو رات بھر بند کرنا پڑا، جس سے فضائی سفر متاثر ہوا اور 160 سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئیں۔
ماسکو کے میئر سرگئی سوبیانین نے بتایا کہ روسی فضائی دفاعی نظام نے دارالحکومت کی جانب آنے والے 94 ڈرون مار گرائے۔ وونوکووو، دومودیدوو، ژوکوفسکی اور شیریمیٹیوو ہوائی اڈوں کو سات گھنٹے تک بند رکھا گیا۔ سینٹ پیٹرزبرگ کے پلکووو ہوائی اڈے کو بھی رات کے دوران دو بار کام روکنا پڑا۔
روسی حکام کے مطابق اکتوبر کے پہلے 14 دنوں میں ماسکو کے چاروں ہوائی اڈے مجموعی طور پر 101 گھنٹے بند رہے، جبکہ پورے ستمبر میں یہ مدت 46 گھنٹے تھی۔ رپورٹس کے مطابق منگل کو یوکرین نے ماسکو کو نشانہ بناتے ہوئے تقریباً 500 ڈرون کا استعمال کیا۔
یوکرین نے روسی ہوائی اڈوں کی سرگرمیاں متاثر کرنے کے کسی منظم آپریشن کی باضابطہ تصدیق نہیں کی ہے۔ روسی حکام نے ان رپورٹس کی بھی تصدیق یا تردید نہیں کی کہ 9 اکتوبر کو صدر ولادیمیر پوتن کے طیارے کو ڈرون حملے کے باعث ماسکو میں اترنے میں دشواری ہوئی اور اسے سینٹ پیٹرزبرگ موڑ دیا گیا تھا۔