آسٹریلیاء کا یروشلم کو اسرائیلی دارالحکومت ماننے سے انکار
اسرائیلی نے آسٹریلیا کے موقف میں تبدیلی پر مایوسی ظاہر کی۔ انہوں نے کہا کہ یروشلم‘ غیرمنقسم اسرائیل کا ابدی دارالحکومت ہے اور کچھ بھی نہیں بدلے گا۔ اسرائیلی وزارت ِ خارجہ نے کہا کہ وہ اس مسئلہ پر آسٹریلیا کی سفیر کو طلب کرے گی۔

کینبرا: آسٹریلیا نے یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا پچھلی حکومت کا فیصلہ اُلٹ دیا ہے۔ وزیر خارجہ نے منگل کے دن یہ بات بتائی۔ سنٹر لفٹ لیبر پارٹی حکومت کی کابینہ نے تل ابیب کو پھر سے دارالحکومت تسلیم کرنے پر آمادگی ظاہر کی اور کہا کہ یروشلم کے موقف کا فیصلہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن بات چیت کے ذریعہ ہونا چاہئے۔ وزیر خارجہ پینی وانگ نے یہ بات کہی۔
انہوں نے کہا کہ اسٹریلیا‘ 2 مملکتی حل کا پابند ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم ایرلاپڈ نے آسٹریلیا کے موقف میں تبدیلی پر مایوسی ظاہر کی۔ انہوں نے کہا کہ یروشلم‘ غیرمنقسم اسرائیل کا ابدی دارالحکومت ہے اور کچھ بھی نہیں بدلے گا۔ اسرائیلی وزارت ِ خارجہ نے کہا کہ وہ اس مسئلہ پر آسٹریلیا کی سفیر کو طلب کرے گی۔
سابق کنزرویٹیو وزیراعظم اسکاٹ موریسن نے دسمبر 2018 میں مغربی یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کیا تھا حالانکہ آسٹریلیائی سفارت خانہ تل ابیب میں ہی قائم رہا۔ موریسن کی حکومت 9 سال برسراقتدار رہنے کے بعد مئی میں بے دخل ہوگئی۔ انسانی حقوق گروپ آسٹریلیا۔ فلسطین ایڈوکیسی نیٹ ورک کے نائب صدر ناصر مسہنی نے حکومت کا شکریہ ادا کیا۔