آندھراپر دیش میں 5 اقسام کی بسوں میں خواتین کو مفت سفر کی سہولت
اسی موقع پر انہوں نے دیگر فلاحی اقدامات کا بھی اعلان کیا آٹو ڈرائیوروں کو 15 اگست کو مالی امداد فراہم کی جائے گی۔ 2 اور 3 اگست کو کسانوں کے لیے "اناداتا سُکھی بھاوا" رقم ان کے کھاتوں میں جمع کی جائے گی۔

حیدرآباد: آندھرا پردیش کے وزیر اچےنائیڈو نے اعلان کیا ہے کہ ریاست بھر میں خواتین کو پانچ مختلف اقسام کی بسوں میں مفت سفر کی سہولت فراہم کی جائے گی۔
یہ اعلان انہوں نے پرتی پاڑو حلقہ کے اننّور گاؤں میں مقامی ایم ایل اے ستیہ پربھا کے ساتھ منعقدہ بہتر حکمرانی کی جانب پہلا قدم پروگرام کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا”ہم نے ایسا منصوبہ تیار کیا ہے جس کے تحت ریاست کی تمام خواتین مختلف اقسام کی 5 بسوں میں بلا معاوضہ سفر کر سکیں گی۔ یہ سہولت 15 اگست سے شروع کی جائے گی۔”
اسی موقع پر انہوں نے دیگر فلاحی اقدامات کا بھی اعلان کیا آٹو ڈرائیوروں کو 15 اگست کو مالی امداد فراہم کی جائے گی۔ 2 اور 3 اگست کو کسانوں کے لیے "اناداتا سُکھی بھاوا” رقم ان کے کھاتوں میں جمع کی جائے گی۔
انھوں نے کہا سابقہ حکومت (یعنی جگن حکومت) کی جانب سے بند کی گئی بیوہ پنشن اسکیم کو دوبارہ شروع کیا گیا ہے اور اہل بیوہ خواتین کو یکم اگست سے پنشن تقسیم کی جائے گی۔