حیدرآباد

صحافیوں کو امکنہ اراضی حوالے کرنے بنڈی سنجے کا مطالبہ

سنجے نے واضح کیا کہ بی جے پی، صحافی برادری کا قدم قدم پر ساتھ دے گی۔ قانونی مدد بھی فراہم کی جائے گی۔اب کے سی آر حکومت کے صرف پانچ ماہ باقی رہ گئے ہیں۔

حیدرآباد: صدر بی جے پی تلنگانہ بنڈی سنجے کمار نے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ سے صحافیوں کو جلد از جلد امکنہ اراضی حوالے کرنے کا مطالبہ کیا۔ آج شہر کے مضافات پیٹ بشیر آباد میں سابق کانگریس دور حکومت میں مختص کردہ اراضیات کا معائنہ کرنے کے بعد انہوں نے کہا کہ17سال قبل صحافیوں نے فی کس 2،2لاکھ روپے حکومت کو ادا کئے تھے۔

متعلقہ خبریں
پون کلیان کے بیان کی مکمل حمایت: بنڈی سنجے
چیف منسٹر کل نومنتخب ٹیچرس میں احکام تقررات حوالے کریں گے
حیدرآباد کلکٹر نے گورنمنٹ ہائی اسکول نابینا اردو میڈیم دارالشفا کا اچانک دورہ کیا
تمام مستحق صحافیوں کو امکنہ اراضی فراہم کرنے چیف منسٹر کا تیقن
حیدرآباد: معہد برکات العلوم میں طرحی منقبتی مشاعرہ اور حضرت ابو البرکاتؒ کے ارشادات کا آڈیو ٹیپ جاری

 اس طرح جملہ12.50 کروڑ روپے ادا کئے گئے۔ مگر آج تک صحافی برادری کو اراضی حوالہ نہیں کی گئی۔ انہوں نے مختص اراضی کو فوری صحافیوں کے حوالہ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے افراد خاندان اس اراضی پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

 اسی لئے اراضی صحافیوں کے حوالہ نہیں کی جارہی ہے۔ سنجے نے کہا کہ تحریک تلنگانہ میں صحافی برادری کا اہم رول رہا، صحافیوں کی وجہ سے ہی کے سی آر، چیف منسٹربن سکے۔ انہوں نے کہا کہ اراضی کے انتظار میں اب تک60صحافیوں کی موت ہوچکی ہے۔

 دوسری طرف جرنلسٹ یونین کے قائدین کے سی آر کی غلامی کر رہے ہیں۔ صحافیوں کی فلاح وبہبود کو نظر انداز کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کے سی آر سے جاننا چاہا کہ وہ صحافیوں کو اراضی دینے کا ارادہ رکھتے یا نہیں؟۔

سنجے نے واضح کیا کہ بی جے پی، صحافی برادری کا قدم قدم پر ساتھ دے گی۔ قانونی مدد بھی فراہم کی جائے گی۔اب کے سی آر حکومت کے صرف پانچ ماہ باقی رہ گئے ہیں۔

بی جے پی کے برسر اقتدار آنے کے بعد مختص اراضی صحافیوں کو حوالہ کردے گی۔ تلنگانہ میں موجود تمام صحافیوں کیلئے مکانات تعمیر کئے جائیں گے۔