قومی

بہار بی جے پی کے صدر سنجے سراوگی کی والدہ کا انتقال

ان کی عمر تقریباً 82 سال تھی۔ توقع ہے کہ ان کی میت آج دوپہر دو بجے کے قریب دربھنگہ میں واقع ان کی رہائش گاہ پہنچ جائے گی۔ وہ گزشتہ کچھ دنوں سے علیل تھیں اور ممبئی کے ہندوجا اسپتال میں ان کا علاج چل رہا تھا۔

دربھنگہ: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ریاستی صدر اور دربھنگہ شہر کے ایم ایل اے سنجے سراوگی کی والدہ محترمہ رادھا دیوی سراوگی کا جمعہ کی صبح ممبئی کے ہندوجا اسپتال میں انتقال ہوگیا۔

متعلقہ خبریں
آر سی پی سنگھ، بہار میں نئی سیاسی جماعت کا آغاز کریں گے (ویڈیو)
بی جے پی کے خلاف الیکشن کمیشن سے شکایت
مرکزی وزیرکشن ریڈی کا دورہ سعودی عرب
’بی جے پی ساری جھگی جھونپڑیاں ڈھا دے گی‘
9 نومبر کی تاریخ گزرگئی، اتراکھنڈمیں یو سی سی لاگو نہ ہونے پر کانگریس کا طنز

ان کی عمر تقریباً 82 سال تھی۔ توقع ہے کہ ان کی میت آج دوپہر دو بجے کے قریب دربھنگہ میں واقع ان کی رہائش گاہ پہنچ جائے گی۔ وہ گزشتہ کچھ دنوں سے علیل تھیں اور ممبئی کے ہندوجا اسپتال میں ان کا علاج چل رہا تھا۔

محترمہ رادھا دیوی سراوگی ایک مذہبی خاتون تھیں اور سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی تھیں۔ ان کی آخری رسومات آج شام ستیہارا میں باگمتی ندی کے کنارے ادا کی جائیں گی۔