شمالی بھارت

پیپر لیک کی روک تھام کیلئے بہار اسمبلی میں بل منظور

پیپر لیک کی روک تھام کیلئے بہار اسمبلی میں بل منظور

پٹنہ: بہاراسمبلی نے چہارشنبہ کے دن ایک بل منظور کیاجس کا مقصد پرچہئ سوالات کا افشاء اور ریاست میں سرکاری نوکریوں میں بھرتی کے امتحانات میں دیگر دھاندلیوں کی روک تھام کرنا ہے۔

ریاستی وزیرپارلیمانی امور وجئے کمارچودھری نے اسمبلی میں بل پیش کیا جسے اپوزیشن کے واک آؤٹ کے بیچ ندائی ووٹ سے منظورکرلیاگیا۔

ریاستِ بہار نیٹ 2024 پیپرلیک تنازعہ کا مرکز رہی ہے۔ بل کی رو سے دھاندلیوں میں ملوث افراد کو 3 تا5 سال کی جیل اور 10لاکھ روپئے کا جرمانہ ہوگا۔

a3w
a3w