آندھراپردیش
اے پی میں انکاونٹر میں ہلاک سرکردہ ماونواز ہڈما کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد خاندان کے حوالے
لاش کا پوسٹ مارٹم گزشتہ شب رمپا چوڑاورم ایریا اسپتال میں مکمل ہوا جس کے بعد ہڈما اور اس کی اہلیہ راجکا کی لاشیں ارکان خاندان کے حوالے کی گئیں۔ ہڈما کا آبائی موضع چھتیس گڑھ کے سکما ضلع کا پووارتی گاؤں ہے۔
حیدرآباد: آندھراپردیش کے پیش آئے انکاونٹرمیں ہلاک ماؤنواز مرکزی کمیٹی کے رکن ہڈما کی لاش پوسٹ مارٹم مکمل ہونے کے بعد چھتیس گڑھ منتقل کر دی گئی۔
لاش کا پوسٹ مارٹم گزشتہ شب رمپا چوڑاورم ایریا اسپتال میں مکمل ہوا جس کے بعد ہڈما اور اس کی اہلیہ راجکا کی لاشیں ارکان خاندان کے حوالے کی گئیں۔ ہڈما کا آبائی موضع چھتیس گڑھ کے سکما ضلع کا پووارتی گاؤں ہے۔
ہڈما کے بھائی اور دیگر ارکان خاندان دونوں کی لاشوں کو ایک خصوصی گاڑی کے ذریعہ لے کر روانہ ہوئے۔
دوسری جانب ماریڈومیلی کے قریب دو روز تک جاری رہے انکاؤنٹر میں ہلاک ہونے والے جملہ13 ماؤنوازوں کی لاشوں کا پوسٹ مارٹم ابھی بھی جاری ہے، اب تک 6 ماؤنوازوں کی لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل ہو چکا ہے اور انہیں ارکان خاندان کے حوالے کیا جا رہا ہے۔ پولیس بقیہ 7 لاشوں کا پوسٹ مارٹم بھی جلد مکمل کر رہی ہے۔