تلنگانہ

رشوت معاملہ۔ایگزیکٹیو انجینئر قبائلی بہبود کے مکان کی تلاشی

ایگزیکٹیو انجینئر قبائلی بہبود انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ، ٹرائبل بھون کو رشوت قبول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔

حیدرآباد: ایگزیکٹیو انجینئر قبائلی بہبود انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ، ٹرائبل بھون کو رشوت قبول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔

متعلقہ خبریں
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
کےسی آر کی تحریک سے ہی علیحدہ ریاست تلنگانہ قائم ہوئی – کانگریس نے عوامی مفادات کوبہت نقصان پہنچایا :عبدالمقیت چندا
ڈاکٹر فہمیدہ بیگم کی قیادت میں جامعہ عثمانیہ میں اردو کے تحفظ کی مہم — صحافیوں، ادبا اور اسکالرس متحد، حکومت و یو جی سی پر دباؤ میں اضافہ
مولانا محمد علی جوہرنے تحریک آزادی کے جوش میں زبردست ولولہ اور انقلابی کیفیت پیدا کیا: پروفیسر ایس اے شکور
اردو اکیڈمی جدہ کے وفد کی قونصل جنرل ہند سے ملاقات، سرگرمیوں اور آئندہ منصوبوں پر تبادلۂ خیال

اس خاتون عہدیدار نے 5000 روپے رشوت طلب وقبول کی تھی۔ بدھ کو اے سی بی کے ایک بیان میں کہا گیا کہ شکایت کنندہ، گنگنا، نام دیو واڑہ، نظام آباد کے ایک لائسنس یافتہ کنٹریکٹر سے اس خاتون عہدیدار نے رشوت طلب کی تھی۔

ملزم عہدیدارکی رہائش گاہ، فلیٹ نمبر 202، وینکٹ سائی اپارٹمنٹ، نزد سینٹ این کالج، مہدی پٹنم، حیدرآباد میں تلاشی لی گئی۔

مکان کی تلاشی کے دوران، 65.50 لاکھ روپے کی نقد رقم کے ساتھ ساتھ تقریباً 3.639 گرام وزنی سونے کے زیورات برآمد ہوئے جن کی مالیت تقریباً 1,51,08,175روپے تھی۔

کھلے پلاٹوں اور زرعی اراضیات سے متعلق متعدد جائیدادوں کے دستاویزات کی بھی نشاندہی کی گئی۔