مشرق وسطیٰ

برطانوی وزیراعظم سرکاری دورہ پر سعودی عرب پہنچ گئے

ریاض کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نائب گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمن اور برطانیہ میں سعودی سفیر شہزادہ خالد بن بندر بن عبدالعزیز نے ان کا خیر مقدم کیا۔

ریاض: برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر اپنے پہلے سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے جہاں انہوں نے محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔ رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچے تو ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نائب گورنر شہزادہ محمد بن عبداالرحمن اور برطانیہ میں سعودی سفیر شہزادہ خالد بن بندر بن عبدالعزیز نے ان کا استقبال کیا۔

متعلقہ خبریں
شاہ سلمان نے شاہی فرمان جاری کردیا
اردو اکیڈمی جدہ کا گیارہواں سہ ماہی پروگرام شاندار انداز میں منعقد، تمثیلی مشاعرہ اور طلبہ کی پذیرائی
سعودی عرب میں میڈیکل و انجینئرنگ کی اعلیٰ تعلیم کے مواقع پر IIPA کا رہنمائی سیشن
ادبی فورم ریاض کا مشاعرہ بہ یاد تابش مہدی مرحوم
ڈاکٹر سید انور خورشید کو پریواسی بھارتیہ سمان 2025 ایوارڈ ملنےپر تہنیتی جلسہ

ریاض کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نائب گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمن اور برطانیہ میں سعودی سفیر شہزادہ خالد بن بندر بن عبدالعزیز نے ان کا خیر مقدم کیا۔

ریاض میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ہونے والی ملاقات میں سر کیئر اسٹارمر نے سعودی ولی عہد کو مشرق وسطیٰ میں طویل مدتی استحکام کی حمایت کا یقین دلایا۔

دونوں رہنماؤں نے سعودی عرب اور برطانیہ کے درمیان سیاسی، اقتصادی، ثقافتی شعبوں میں تعاون بڑھانے اور دفاعی شراکت داری کو تقویت دینے اور زیادہ دفاعی صنعتی تعاون کو فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا۔