تلنگانہ

بی آرایس کا یوم تاسیس۔کارگذارصدرتارک راما راو نے جھنڈالہرایا

تلنگانہ کی اصل اپوزیشن بھارت راشٹرا سمیتی نے اپنا یوم تاسیس منایا۔ پارٹی کے کارگذارصدر کے ٹی راما راؤ نے پارٹی ہیڈکوارٹرس تلنگانہ بھون میں پارٹی پرچم لہرایا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کی اصل اپوزیشن بھارت راشٹرا سمیتی نے اپنا یوم تاسیس منایا۔ پارٹی کے کارگذارصدر کے ٹی راما راؤ نے پارٹی ہیڈکوارٹرس تلنگانہ بھون میں پارٹی پرچم لہرایا۔

متعلقہ خبریں
بی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کویتا کی کانگریس حکومت اور چیف منسٹر ریونت ریڈی پر شدید تنقید
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
مودی اور کے سی آر پر مذہب اور ذات کی سیاست کا الزام
سوشل میڈیا پوسٹ، کے ٹی آر کے خلاف 2کیس درج
سنگاریڈی ضلع میں مزارات کو نقصان، جمعیۃ علماء کا احتجاجی میمورنڈم، ایس پی کا تعمیر نو کا وعدہ

اس موقع پر پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارٹی عوام کے لیے ثابت قدمی اور محنت کے ساتھ کام جاری رکھے گی۔

تاریخ پر ہم جب نظرڈالتے ہیں تو ہمیں یہ معلوم ہوتا ہے کہ پارٹی کے بانی صدر اور سابق وزیراعلی کے چندر شیکھر راؤ، رکاوٹوں اور دھکوں کی پراوہ نہ کرتے ہوئے اس مقصد کے لیے اپنی ثابت قدمی کے لیے جانے جاتے ہیں۔

تلنگانہ راشٹرا سمیتی کا نام بدل کر بھارت راشٹرا سمیتی رکھ دیا گیا اور اسے ایک قومی پارٹی میں تبدیل کرنے کے بہترارادے کے ساتھ ریاست میں آزمائی گئی ترقی کی کامیاب حکمت عملی کو ملک کے باقی حصوں تک پہنچانے کی کامیاب مساعی کی جارہی ہے۔

اس قدم کو مہاراشٹرا، کرناٹک اور اڈیشہ جیسی ریاستوں میں زبردست ردعمل ملا تھا۔ اسمبلی انتخابات میں ملادھکہ پارٹی کی مطلوبہ رسائی کو کسی طرح سے نہیں روک سکے گا۔