تلنگانہ

سڑک حادثہ میں بی آرایس لیڈر ہلاک

یہ حادثہ ضلع پداپلی کے بسنت نگر کے قریب اُس وقت پیش آیا جب تروپتی نے کار کا توازن کھودیا اور یہ کار کلورٹ سے ٹکراگئی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے پداپلی ضلع میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ریاست کی حکمران جماعت بی آر ایس کے لیڈر بی تروپتی ہلاک ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
بی آر ایس کے سابق ایم پی سنتوش کمار کے خلاف کیس درج۔ اراضی پر قبضہ اور دھوکہ دہی کا الزام
جنتادل (یو) رکن اسمبلی نے ایک شخص کو تھپڑ مارا (ویڈیو)
ہٹ اینڈ رن کیس دوبارہ کھولنے جوبلی ہلز پولیس کا فیصلہ
کے کویتا کی 5 مارچ کو دہلی روانگی
نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے چیتا ہلاک

یہ حادثہ ضلع پداپلی کے بسنت نگر کے قریب اُس وقت پیش آیا جب تروپتی نے کار کا توازن کھودیا اور یہ کار کلورٹ سے ٹکراگئی۔

حادثہ اتنا شدید تھا کہ تروپتی موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ کار میں سوار مزید دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔

اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے تروپتی کی لاش کو پوسٹ مارٹم اور زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کردیا۔

اس حادثہ میں کار کو شدید نقصان پہنچا۔

پولیس نے اس خصوص میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔