حیدرآباد

جے این ٹی یو حیدرآباد کے ہاسٹل کے کھانے میں چھپکلی برآمد، طلبہ میں برہمی

واقعے کے بعد طلبہ نے ہاسٹل میں فراہم کیے جانے والے کھانے کے معیار اور صفائی کے انتظامات پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے یونیورسٹی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ اس معاملے کی فوری تحقیقات کی جائیں اور ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی کی جائے۔

حیدرآباد: جواہر لعل نہرو ٹیکنالوجیکل یونیورسٹی (جے این ٹی یو) حیدرآباد کے منجیرہ ہاسٹل میں طلبہ کو رات کے کھانے میں پیش کی گئی سالن کی ڈش میں چھپکلی برآمد ہونے پر طلبہ میں شدید برہمی پھیل گئی۔

واقعے کے بعد طلبہ نے ہاسٹل میں فراہم کیے جانے والے کھانے کے معیار اور صفائی کے انتظامات پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے یونیورسٹی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ اس معاملے کی فوری تحقیقات کی جائیں اور ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی کی جائے۔

طلبہ کا کہنا ہے کہ ہاسٹل میں کھانا تیار کرنے اور پیش کرنے کے دوران صفائی کے مناسب انتظامات کو یقینی بنایا جانا چاہیے تاکہ اس طرح کے واقعات دوبارہ پیش نہ آئیں۔

اس واقعے نے تعلیمی اداروں کے ہاسٹلس میں کھانے کے معیار اور حفظانِ صحت کے انتظامات پر سوالات کھڑے کردیے ہیں۔ طلبہ نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ کھانے کی تیاری کے مقامات کی صفائی پر خصوصی توجہ دی جائے اور طلبہ کو معیاری و محفوظ غذا فراہم کی جائے۔