تلنگانہ
بی جے پی امیدوار پر بی آرایس رکن اسمبلی کا حملہ
مرکزی وزیرسیاحت وتلنگانہ بی جے پی کے سربراہ جی کشن ریڈی نے کہا ہے کہ قطب اللہ پور کے بی جے پی ایم ایل اے امیدوار کے سری سیلم پر حکمران جماعت بی آرایس کے اس حلقہ کے موجودہ رکن اسمبلی نے حملہ کردیا۔

حیدرآباد: مرکزی وزیرسیاحت وتلنگانہ بی جے پی کے سربراہ جی کشن ریڈی نے کہا ہے کہ قطب اللہ پور کے بی جے پی ایم ایل اے امیدوار کے سری سیلم پر حکمران جماعت بی آرایس کے اس حلقہ کے موجودہ رکن اسمبلی نے حملہ کردیا۔
سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ایکس پر سرگرم کشن ریڈی نے اس سلسلہ میں ویڈیو کو پوسٹ کرتے ہوئے اپنے ٹوئیٹ میں کہاکہ یہ ایک چونکادینے والی بات ہے کہ اپوزیشن جماعت کے امیدوار پر حملہ کیاگیا اور کھلے عام ہاتھا پائی کی گئی۔
سوچئے کیا بی آرایس کے برسراقتدارآنے کے بعد عام لوگوں پر بھی اسی طرح حملہ کیاجائے گا؟